ETV Bharat / state

'چھٹ پوجا کی ممانعت کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ضروری'

اسلم شیخ نے مزید کہا کہ بی جے پی لیڈران مذہب پر مبنی گھٹیا سیاست کے ذریعے عوام کی زندگیوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

Prohibition of Chhat worship necessary to prevent the spread of corona virus'
'چھٹ پوجا کی ممانعت کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ضروری'
author img

By

Published : Nov 18, 2020, 10:41 PM IST

بی جے پی مذہب کی آڑ میں گندی سیاست کر رہی ہے، کورونا بحران کے دوران آنے والے تہواروں کو تمام مذاھب کے لوگوں نے پر امن اور صبر و تحمل کے ساتھ منایا، کسی بھی تہوار کو منانے کے دوران انتظامیہ کو اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ کورونا انفیکشن سے بچنے کے لئے ہجوم نہ ہو۔ چھٹ پوجا سے متعلق فیصلہ کورونا انفیکشن کی روک تھام کو مدنظر رکھ کر لیا گیا ہے۔ مذکورہ خیالات کا اظہار ممبئی شہر کے نگراں وزیر اسلم شیخ نے کیا ہے۔

'چھٹ پوجا کی ممانعت کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ضروری'

میڈیا سے بات چیت کے دوران اسلم شیخ نے بی جے پی لیڈران پر کورونا وبا کے دوران مذہب کی آڑ میں گندی سیاست کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مَیں بی جے پی لیڈران سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا ملک کورونا سے پاک ہوگیا ہے؟ کیا ملک میں صورتحال معمول پر آگئی ہے؟ کیا کورونا کی دوا ہمیں مل گئی ہے؟ اگر ان سب سوالوں کا جواب 'نہیں' ہے تو پھر اس وبا کے دوران بی جے پی اپنے مذہبی ایجنڈے پر کیوں عمل پیرا ہے؟

ممبئی شہر کے نگراں وزیر اسلم شیخ نے مزید کہا کہ بی جے پی لیڈران مذہب پر مبنی گھٹیا سیاست کے ذریعے عوام کی زندگیوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں یہاں تک کہ ریاست میں مندروں کو کھولنے کے معاملے میں بی جے پی نے اپنے مذہبی اور سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کا کام کیا تھا اور اب بھی کورونا کی صورتحال کو نظر انداز کرتے ہوئے بی جے پی کے لیڈران چھٹ پوجا کے معاملے میں سیاست کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.