مبئی میں پرچم فاونڈیشن کے زیر اہتمام سی اےاے اور این آر سی کے خلاف پروگرام میں اداکارہ پوجا بھٹ نے موجودہ دور میں فلمی ہستیوں کی خاموشی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ کچھ لوگ ہی ہیں جو کہ اس بارے میں باتیں کرتے ہیں لیکن کچھ لوگ ڈرے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پردے پر بولنے والے ڈائیلاگ کو لیکر آپ کنفیوز نہ ہوں اور پردے پر کسی کی امیج سے آپ بالکل بھی متاثر نہ ہو۔ یہ صرف کسی کے لکھی ہوئی اسکرپٹ پر ہی عمل کرتے ہیں۔
شاہین باغ کسی علاقے کا اب نام نہیں رہ گیا ہے بلکہ ایک تحریک بن گئی ہے اور یہ اب خاموش یا روکنے والی نہیں ہے۔
پرچم فاونڈیشن اعلی سیاست داں اور رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی کے بیٹے فرحان اعظمی نے ریاستی حکومت سے اس بات کا مطالبہ کیا کہ حکومت یہ تحریری طور پر یہ بات عوام تک پہنچائے کہ ریاست میں سی اے اے کو نافذ نہیں ہونے دیں گے۔ تبھی مہارشٹر کی عوام حکومت پر یقین کریں گی۔