ETV Bharat / state

کمپنیوں میں خالی جگہ پرکرنے کا عمل شروع: نواب ملک

لاک ڈاؤن کی و جہ سے ملک میں پیدا ہوئی بیروزگاری کو مات دینے کے لئے مہاراشٹر میں محکمہ اسکل ڈیولپمنٹ کے ذریعے ایک ویب پورٹل تیار کیا گیا ہے جس کا استعمال ملازمت کے متلاشی نوجوان اور ملازمین تلاش کرنے والی کمنیاں کرہی ہیں۔

کمپنیوں میں خالی جگہ پرکرنے کا عمل شروع:نواب ملک

author img

By

Published : Jul 2, 2020, 10:14 PM IST

ممبئی: لاک ڈاؤن کی و جہ سے ملک میں پیدا ہوئی بیروزگاری کو مات دیتے ہوئے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے
مہاراشٹرا میں محکمہ اسکل ڈیولپمنٹ کے ذریعے تیار کردہ ویب پورٹل کا استعمال ملازمت کے متلاشی نوجوان اور ملازمین تلاش کرنے والی کمنیاں بھی کرہی ہیں۔ یہ اطلاع آج محکمہ اسکل ڈیولپمنٹ کے وزیر نواب ملک نے دی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ 'لاک ڈاؤن کے دوران اس ویب پورٹل سے 1521کمپنیوں نے فائدہ اٹھایا ہے جبکہ 389 نئی کمپنیوں نے آن لائن رجسٹریشن کیا ہے۔ اس کے علاوہ ان کمپنیوں نے 1307 خالی اسامیوں کو پر کرنے کے لیے اس پورٹل کے ذریعے بھرتی کا عمل شروع کردیا ہے۔ ان کمپنیوں کو اس پورٹل کے ذریعے قابل وباصلاحیت امیدوار مل رہے ہیں۔

کمپنیوں میں خالی جگہ پرکرنے کا عمل شروع:نواب ملک
کمپنیوں میں خالی جگہ پرکرنے کا عمل شروع:نواب ملک
واضح رہے کہ اس ویب پورٹل پر اب تک 84 ہزار 951 کمپنیوں نے رجسٹریشن کرایا ہے۔ کمپنیوں اور ان کے مطلوبہ ملازمین کے درمیان یہ ویب وپورٹل رابطہ کا ایک اہم ذریعہ بن گیا ہے۔ اس پر قابل و باصلاحیت امیدوار اپنی تعلیمی لیاقت ، تجربہ نیز مہارت کی معلومات فراہم کرتے ہیں جس کی بنیاد پر کمپنیوں کو ان کی ضرورت کے تحت افراد بہ آسانی مل رہے ہیں۔ اس کے لیے محکمہ اسکل ڈیولپمنٹ کمپنیوں وبیروزگار نوجوانوں کا اس ویب پورٹل پر زیادہ سے زیادہ اندراج کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

جن امیدواروں نے اپنے پروفائلز کو رجسٹرڈ کیا ہے اور ان کو اپ ڈیٹ نہیں کیا ہے نیز جو لوگ ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں ہجرت کر چکے ہیں ، انہیں روزگار کے مواقع ودستیابی کی معلومات فراہم کرنے کی غرض سے اپنے پروفائلز کو اپ ڈیٹ کرنے کے لئے جون 2020 سے اخبارات اور ویب پورٹلز کے ذریعہ ایس ایم ایس بھیجے جارہے ہیں۔

لاک ڈاؤن کے دوران اس ویب پورٹل پر6 لاکھ 34 ہزار امیدوار پہونچے ہیں ، جبکہ ملازمت کے خواہاں 3 لاکھ 5 ہزار امیدوار پہلے نئے سرے سے اپنا نام درج کرانے والے تھے۔ ملازمت کے متلاشی 31 ہزار 158 امیدواروں نے نئے سرے سے اندراج کیا ہے۔ 10 ہزار اپنا پروفائیل اپڈیٹ کیا ہے اور 631 لوگوں کے پروفائل ایکٹیو کئے گئے ہیں۔

نواب ملک نے اپیل کی ہے کہ تمام امیدوار اور کاروباری ادارے www.mahaswayam.gov.in کو ویب سائٹ کے ذریعے فراہم کردہ سہولیات سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔اس ضمن میں اگر کوئی دشواری آتی ہے تو اسسٹنٹ کمشنر ، ڈسٹرکٹ اسکل ڈویلپمنٹ ، روزگار اور کاروباری رہنمائی مرکز سے رابطہ کریں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.