ETV Bharat / state

مالیگاؤں: نمایاں کارکردگی کرنے والےطلبہ کو انعامات سے نوازہ گیا - مالیگاوں کی خبریں

کمپیوٹرالیکٹرانکس اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ ڈگری کے ٹاپرز کو ٹرافی، سند اور انعامات سے نوازا گیا۔

Breaking News
author img

By

Published : Oct 23, 2021, 10:18 PM IST

Updated : Oct 23, 2021, 10:58 PM IST

مہاراشٹر کے مالیگاؤں میں واقع منصورہ انجینئرنگ کالج میں نمایاں کارکردگی کرنے والے طلباء وطالبات کو انعامات سے نواز گیا۔

اس کالج میں گزشتہ روز کمپیوٹر انجینئرنگ، الیکٹرانکس اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن انجینئرنگ اور انجینئرنگ ڈگری کے سال اول میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کیلئے استقبالیہ و اعزازیہ تقریب منعقد کی گئی۔

اس تقریب میں مختلف انجینئرنگ و ٹیکنالوجی عنوانات پر پروجیکٹ بنا کر پیش کرنے والے منتخب طلبہ کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔ انجینئرنگ کے سال اول میں زیر تعلیم طلباء و طالبات نے اسٹوڈنس مینجمنٹ سسٹم سافٹ وئیر، اسمارٹ ڈسٹ بین فار کورانٹائین، ایل سی مینجمنٹ موبائل ایپ، اے آئی فیس آٹینڈنس سسٹم، سائنٹفک کلکولیٹر و دیگر پروجیکٹس بنا کر پیش کئے۔

کمپیوٹر انجینئرنگ کے سال دوم اور الیکٹرانکس اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن کے سال اول تا آخر کے تمام ہی نمایاں مقام حاصل کرنے والے طلبہ کو ٹرافی، سند اور انعامات سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:’مالیگاؤں کو ڈرگ مافیا سے بچاؤ‘ مہم

اس تقریب میں بطور مہمانان خصوصی پرنسپل پروفیسر شہزاد مبین، ڈاکٹر سلمان بیگ، ڈاکٹر نوید حسین، ڈاکٹر اظہر اور ڈاکٹر راغب ندیم نے شرکت کی۔

بطور مقرر خصوصی ڈاکٹر نوید حسین (آئی آٹی ٹی بامبے)نے طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی پر سیمنار دیا اور سنہرے مستقبل کیلئے رہنمائی کی۔پروگرام کا آغاز پروفیسر محسن صدیقی کی تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ اس تقریب کے اغراض و مقاصد کمپیوٹر انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے ہیڈ ڈاکٹر سلمان بیگ نے پیش کئے۔ استقبالیہ تقریب کی نظامت پروفیسر ایس این انصاری اور رسم شکریہ ڈاکٹر شمیم احمد نے پیش کیا۔

استقبالیہ تقریب میں کمپیوٹر انجینئرنگ کیلئے پروفیسر اکرم احمد، الیکٹرانکس اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن انجینئرنگ کیلئے پروفیسر اشفاق احمد اور فرسٹ ائیر انجینئرنگ کیلئے پروفیسر فہیم انصاری نے نمایاں مقام حاصل کرنے والے طلبہ کے ناموں کا اعلان کیا۔

سال اول میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ میں عدنان عرفان (اول مقام)، انصار ی ابو عفان (دوم مقام) اور طوبہ عرین (سوم مقام) کے نام شامل ہیں۔ الیکٹرانکس اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن کے گزشتہ سال 2020 کے کامیاب طلبہ میں رومیشہ عظمہ(اول مقام)، جویریہ کوثر (دوم مقام) اور انصاری شبنم (سوم مقام) کے نام شامل ہیں۔

Last Updated : Oct 23, 2021, 10:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.