ETV Bharat / state

نجی کوچنگ کلاسز اساتذہ کی رکن اسمبلی اسماعیل قاسمی کے ساتھ میٹنگ - مالیگاؤں کے رکن اسمبلی مفتی اسماعیل قاسمی

منگل کی شب زوہان نالج ہب کے آفس پر پرائیویٹ کوچنگ کلاس کے ذمہ داران نے شہر مالیگاؤں کے رکن اسمبلی مفتی اسماعیل قاسمی کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی۔ نجی کوچنگ کلاس اساتذہ کی رکن اسمبلی اسماعیل قاسمی کے ساتھ میٹنگ

نجی کوچنگ کلاسز اساتذہ کی رکن اسمبلی اسماعیل قاسمی کے ساتھ میٹنگ

author img

By

Published : Jun 3, 2021, 7:09 AM IST

اس اہم میٹنگ میں زوہان نالج ہب کے صدر سمیر نے پرائیویٹ کوچنگ کلاس کے مسائل پر گفتگو کی اور مطالبہ کیا کہ جس طرح حکومت پرماننٹ ٹیچرز کو اس لاک ڈاؤن میں تنخواہ دے رہی ہے اسی طرز پر پرائیویٹ کوچنگ کلاس والوں کو بھی حکومت 20 ہزار روپے ادا کرے تاکہ ان نجی کوچنگ کلاس والوں کو بھی مالی راحت ملے۔

فیمس کوچنگ کلاس کے ساجد انور نے رکن اسمبلی سے کوچنگ کلاس چلانے والوں کے مسائل اور پریشانیوں کا تذکرہ کیا کہ اس لاک ڈاؤن میں کوچنگ کلاسز چلانے والے مالی خسارے سے دوچار ہیں اور حکومت ان کے مسائل سے ایک طرح سےچشم پوشی کررہی ہے۔

اسی طرح انجم حسین کمپیوٹر انجینئر نے مفتی اسماعیل قاسمی کو بتایا کہ ایک سال سے زائد عرصہ گزر گیا لیکن حکومت نے اب تک پرائیویٹ کوچنگ کلاس والوں کی کوئی مالی مدد نہیں کی اور نہ ہی کوئی لائحہ عمل تیار کیا، ایسے میں آ ج پرائیویٹ کوچنگ کلاس چلانے والوں کی مالی حالت بہت خستہ ہوچکی ہے۔

ذمہ داران نے رکن اسمبلی سے گزارش کی ہے کہ وہ شہری نمائندے ہونے کے ناطے ان کے مطالبات حکومت تک پہنچائیں۔

اس اہم میٹنگ میں ساجد انور سر (فیمس کوچنگ کلاس) سمیر سر (زوہان نالج ہب) ناصر سر(یونیورسل کمپیوٹر کلاس) انجم حسین کمپیوٹر انجینئر(گلیکسی کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ) انور مصطفی سر (آ ئیڈیل کمپیوٹر کلاس) ضیاء سر(تحریک کوچنگ کلاس) اور دیگر کوچنگ کلاس کے اہم ذمہ داران موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.