ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں مراٹھا ریزرویشن تحریک کی پریس کانفرنس ہوئی جس میں ریاستی حکومت پر ریزرویشن مہم کو کچلنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ تحریک کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ حکومت نے ان کے ساتھ دھوکہ دہی کی ہے۔ حکومت نے جو وعدے کیے تھے، وہ بھی پورے نہیں کیے ہیں۔
مراٹھا ریزرویشن مہم کو چلانے والی تنظیموں نے ریاستی حکومت پر دھوکہ دہی اور وعدہ خلافی کا الزام لگایا ہے۔ مہم سے جڑے لوگوں کا الزام ہے کہ ریاستی حکومت مراٹھا ریزرویشن کو کچلنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔ اسی لئے اب ممبئی پہنچ کر حکومت کے خلاف مظاہرے کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اورنگ آباد: مراٹھا کرانتی مورچہ کے خلاف کاروائی
تحریک سے وابستہ لوگوں نے کہا ہے کہ مراٹھا ریزرویشن احتجاج کے دوران جن لوگوں نے اپنی جان کی قربانی دی تھی۔ ان 42 افراد کے گھر والوں کو حکومت نے ملازمت اور دس لاکھ روپے فی خاندان معاوضہ دینے کا اعلان کیا تھا، لیکن اس کے برخلاف مہلوکین پر مقدمہ درج کیے گئے۔