اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں ہونے والے تبلغی اجتماع کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔ ہر زون کو اس حلقہ کی 84 مسجدوں سے جوڑا گیا ہے۔ زون نمبر کے ساتھ حلقہ کا نام اور اجتماع کا مقام مقرر کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق زون نمبر ایک میں روضہ باغ حلقہ کا اجتماع ہرسول میں منعقد کیا گیا۔ جو 17 اور 18 نومبر کو رکھا گیا۔ اجتماع کے دوسرے دن بعد نماز عشاء دعا ہوگی۔ زون نمبر دو سلّی خانہ حلقہ کا اجتماع 18 اور 19 نومبر کو ریلوے اسٹیشن پر رکھا گیا۔ اسی طرح زون نمبر 3 والوج حلقہ کا اجتماع 20 اور 21 نومبر کو والوج میں ہوگا۔ زون نمبر 4 مرکز حلقہ کا اجتماع 22 اور 23 نومبر کو جامع مسجد بڈی لین میں ہوگا۔
زون نمبر 5 رحمانیہ کالونی حلقہ کا اجتماع دیولائی میں 19 اور 20 نومبر کو ہوگا۔ زون نمبر 6 مینارہ کا اجتماع 21 اور 22 نومبر کو نارے گاؤں میں ہوگا۔ زون نمبر 7 پھلمبری حلقہ کا اجتماع 21 اور 22 نومبر کو کارخانہ پھلمبری میں ہوگا۔زون نمبر 8 خلد آباد حلقہ کا اجتماع 23 اور 24 نومبر کو خلد آباد میں ہوگا۔ زون نمبر 9 ویجاپور حلقہ کا اجتماع 24 اور 25 نومبر کو کھنڈالا میں ہوگا۔
زون نمبر 10 کا اجتماع 24 اور 25 نومبر کو گنگا پور حلقہ کے سیندور وادا میں ہوگا۔ زون نمبر 11 گنگا پور حلقہ کا اجتماع 20 اور 21 نومبر کو گنگا پور میں ہوگا ۔ زون نمبر 12 کے حلقے کنڑ کا اجتماع 25 اور 26 نومبر کو پشور میں ہوگا۔ زون نمبر 13 کنڑ حلقہ کا اجتماع 22 اور 23 نومبر کو کنڑ میں ہوگا۔ زون نمبر 14 سلوڈ حلقہ کا اجتماع 26 اور 27 نومبر کو سلوڑ میں ہوگا۔
زون نمبر 15 سلوڈ حلقہ کا اجتماع 19 اور 20 نومبر کو شیونا میں ہوگا ۔زون نمبر 16 سوئے گاؤں حلقہ کا اجتماع 27 اور 28 نومبر کو تڑکا میں ہوگا۔ زون نمبر 17 پیٹھن کا اجتماع 23 اور 24 نومبر کو پاچوڑ میں ہوگا۔ زون نمبر 18 پیٹھن حلقہ کا اجتماع 26 اور 27 نومبر کو بڑکن میں ہوگا۔اورنگ آباد اطراف کا اجتماع 25 اور 26 نومبر کو پمپیری راجہ میں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:سنگم نیر جیل سے فرار قیدی اور مالیگاؤں کا نامور شخص گرفتار
تمام مقامات کے اجتماع گاہ میں پنڈال لگا دئیے گئے ہیں ، مسلسل دو دن دین کی تبلغ و اشاعت ، دینی تربیت اور برادران اسلام کو مکمل طور پر دین کے سانچے میں ڈھالنے، نماز کا پابند بنانے اور اپنی زندگی اللہ اور رسول کے احکامات کے مطابق گزار نے سے متعلق علمائے کرام رہنمائی فرمائیں گے۔ انہی حلقوں سے جماعتیں بھی تشکیل دی جائیں گی جو دین کی دعوت کو لے کر مختلف علاقوں کی طرف نکل جائیں گی۔