ETV Bharat / state

Wajahat Mirza on Pre Matric Scholarships پری میٹرک تعلیمی اسکالرشپ کو فوری طور پر بحال کیا جائے - مہاراشٹر میں اقلیتی طلباء کے لیے اسکالرشپ

مہاراشٹر اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے دوران مہاراشٹر قانون ساز کونسل کے رکن ڈاکٹر وجاہت مرزا نے کہا کہ 'پری میٹرک تعلیمی اسکالرشپ کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔' Winter Session of Maharashtra Assembly

پری میٹرک تعلیمی اسکالرشپ کو فوری طور پر بحال کیا جائے

author img

By

Published : Dec 27, 2022, 1:31 PM IST

ناگپور: مہاراشٹر قانون ساز کونسل کے رکن ڈاکٹر وجاہت مرزا نے آج یہاں ریاستی اسمبلی کے جاری سرمائی اجلاس کے دوران مطالبہ کیا کہ مہاراشٹرا حکومت مرکزی حکومت کی جانب سے ابتدائی تعلیم کے لیے اقلیتی طلباء کو جاری کی گئی اسکالر شپ کو بند کیے جانے والے فیصلے والے معاملے میں مداخلت کرے اور سفارش کرے کہ وہ اسے فوری طور پر بحال کرے۔ ڈاکٹر وجاہت مرزا نے کہا کہ گزشتہ دنوں مرکزی حکومت کی وزارت اقلیتی بہبود نے ایک سرکولر جاری کرکے اس اسکالرشپ کے ختم کیے جانے کا اعلان کیا تھا اور یہ جواز پیش کیا کہ چونکہ رائٹ ٹو ایجوکیشن کے تحت تمام طلباء کو مفت تعلیمی سہولیات فراہم کی جارہی ہے لہزا ان وظائف کی ضرورت نہیں ہیں۔ Scholarships for Minority Students in Maharashtra

انہوں نے کہا کہ تعلیمی وظائف کے بند ہونے سے تعلیمی میدان میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کا تعلیم حاصل کرنا دشوار گزار ہوجائے گا جو کہ تعلیمی اور معاشی اعتبار سے انتہائی پسماندہ ہیں اور ان ہی باتوں کو لیکر کانگریس کی سابقہ حکومت نے پسماندہ مسلمانوں کو تعلیم اور سرکاری نوکری کے زمرے میں پانچ فی صد ریزرویشن دیا تھا جو بی جے پی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد ختم کر دیا۔ ڈاکٹر وجاہت مرزا نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت مرکزی حکومت سے مطالبہ کرے کہ بچوں کے لیے مستقبل کے لیے ان تعلیمی وظائف کو شروع کیا جائے کیونکہ تعلیم ہی انسان کے مستقبل میں ترقی کی ضامن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Maharashtra State Waqf Board: 'وقف بورڈ میں بدعنوانیوں کو بے نقاب کرنا پہلی ترجیح'

ڈاکٹر وجاہت مرزا نے کہا کہ 'اگر مرکزی حکومت اس سلسلے میں کوئی مثبت فیصلہ نہیں کرتی تو ریاستی حکومت خود اسے اپنے فنڈ سے جاری کریں اس لیے کہ سماج کے ہر طبقہ کو رائٹ ٹو ایجوکیشن تعلیم حاصل کرنے کا حق ہے اور اس سے کسی کو بھی محروم نہیں کیا جاسکتا۔ وزیر تعلیم دیپک کیسرکر نے اپنا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹرا حکومت نے ان تعلیمی وظائف کو دبارہ شروع کرنے کا مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے لیکن اگر مرکزی حکومت اسے بحال نہیں کرے گی تو اسے ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کیے جانے پر غور کیا جاسکتا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.