ETV Bharat / state

ونچت اگھاڑی کا بٹن دبانے پر بی جے پی کو ووٹ جانے کا الزام

ریاست مہاراشٹر میں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ کے دوران الگ الگ پارلیمانی حلقوں سے ای وی ایم مشینوں میں خرابی ہونے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔

prakash ambedkar
author img

By

Published : Apr 18, 2019, 1:35 PM IST

لیکن اس دوران سولاپور پارلیمانی حلقے سے ونچت بہوجن اگھاڑی اور اے آئی ایم آئی ایم کے مشترکہ امیدوار ڈاکٹر پرکاش امبیڈکر اور ان کے بیٹے سجات امبیڈکر نے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

پرکاش امبیڈکر نے الزام عائد کیا کہ 'سولاپور کے ایک پولنگ مرکز پر ای وی ایم میں ونچت بہوجن اگھاڑی کے انتخابی نشان کے سامنے والا بٹن دبانے پر بی جے پی کے انتخابی نشان 'کنول' کا پھول پر ووٹ پڑ رہا ہے جس کے بعد ضلع افسر نے ای وی ایم سیل کر کے نئی مشین دی ہے۔'

سولاپور پارلیمانی حلقے میں کانگریس کے سشیل کمار شندے، بی جے پی کے ڈاکٹر جئے سدھیشور شیوآچاریہ اور ونچت بہوجن اگھاڑی کے پرکاش امبیڈکر کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔

واضح رہے کہ دوسرے مرحلے میں ریاست کی دس نشستوں پر پولنگ جاری ہے۔ صبح سے پولنگ کے دوران مختلف مقامات پر ای وی ایم مشینوں میں خرابی اور گڑبڑی ہونے کی شکایات میں اضافہ ہوا ہے۔

Intro:Body:

waseem

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.