کورونا وبا کے دور میں اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ضرورتمندوں کی ضرورت پوری کرنے والے اور کمیونیٹی پولیسنگ کے ذریعے ہر ضرورتمند کی مدد کرنے والے سماجی جہد کاروں اور پولیس اہلکاروں کو اورنگ آباد شہر اعزاز سے نوازا گیا اس تقریب کی صدارت پولیس کمشنر چرنجیوی پرساد نے کی۔
اس موقع پر اکابرین شہر اور مذہبی رہنماؤں نے پولیس کمشنر اور ان کے ساتھیوں کی دل کھول کر ستائش کی ۔
واضح رہے لاک ڈاؤن کے دوران اورنگ آباد پولیس نے انسانی ہمدردی اورجذبہ خیر سگالی کی ایسی مثالیں پیش کی جس کی نظیر نہیں ملتی، یہ سب کمشنر چرنجیوی پرساد کی قیادت میں ہی ممکن ہوپایا ۔ اس موقع پراکابرین شہر کی جانب سے پولیس کمشنر کو شال اور سپنامہ پیش کرکے کمشنر کی خدمات کا اعتراف کیا گیا ۔اس موقع پر ڈیویژنل سطح کے کونسلنگ سینٹر کا افتتاح بھی عمل میں آیا ۔