ETV Bharat / state

Malegaon Blast Case پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے ہائی کورٹ سے بریت کی پٹیشن واپس لے لی

بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکر اور ان کے شریک ملزم سمیر کلکرنی نے جمعرات کو 2008 کے مالیگاؤں بم دھماکہ کیس میں بامبے ہائی کورٹ سے اپنی بریت کی درخواست واپس لے لی۔ Sameer Kulkarni withdraw discharge plea in HC

author img

By

Published : Dec 2, 2022, 8:30 AM IST

پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے ہائی کورٹ سے بریت کی پٹیشن واپس لے لی

ممبئی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لوک سبھا کی رکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکر اور ان کے شریک ملزم سمیر کلکرنی نے جمعرات کو 2008 کے مالیگاؤں بم دھماکہ کیس میں بامبے ہائی کورٹ سے اپنی بریت کی درخواست واپس لے لی۔ پرگیہ پرگیہ ٹھاکر اور کلکرنی نے 2018 میں دائر اپنی درخواستیں واپس لے لیں، کیونکہ کیس کی سماعت آخری مرحلے میں ہے اور 289 گواہوں کی جرح ہوچکی ہیں۔ Sadhvi Pragya withdraw discharge plea from HC

سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل پرشانت مگو نے عدالت کو بتایا کہ چونکہ ٹرائل کورٹ پہلے ہی 289 گواہوں کو پیش کرچکی ہے۔ اس مرحلے پر کیس سے بری ہونے کے لیے دباؤ ڈالنا درست نہیں ہوگا اور اس لیے وہ عرضی واپس لینا چاہتے ہیں۔ عدالت نے اسے قبول کر لیا۔ 29 ستمبر 2008 کو مہاراشٹر کے ناسک ضلع کے مالیگاؤں قصبے میں ایک مسجد کے قریب موٹرسائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 6 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Malegaon 2008 Bomb Blast Case سادھوی پرگیہ کے دفاعی وکیل نے گواہ استغاثہ کے خلاف مقدمہ قائم کرنے کی دھمکی دی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.