انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں آج کئی مسائل ابھر کے سامنے آرہے ہیں جیسے فضائی آلودگی، خستہ حال روڈ، کھلے گٹر نالے، گندے پانی سے بہتی ندی، درختوں کی کٹائی، ٹرایفک، موٹر گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں، کیمکل استعمال کی ہوئی اشیاء وغیرہ جس کی وجہ سے کارپوریشن دھیان ہٹا کر ان مسائل کو حل کرنے میں جھڑے ہے۔
دوسری جانب اس مسئلے سیاسی بیان بازیاں اور کارپوریشن افسران صرف کاغذئی چارہ جوئی کر رہے ہیں۔ شہر میں یہ بھی چرچہ ہے کہ یہ معاملہ آپسی دشمنی یعنی پٹیشنر اور سائزنگ مالکان کا ہے۔ ایسے حالات میں پاورلوم ایسوسی ایشن، بنکر ایسوسی ایشن، پاورلوم سمیتی، ایکشن کمیٹی اور پاورلوم مالکان پریشان ہو رہے ہیں۔
مورخہ 17 نومبر 2018 کو انصار جماعت خانہ میں پاورلوم بنکر حضرات کی اہم میٹنگ ہوئی۔ جس کی صدارت حبیب سیٹھ نے کی۔ اس میٹنگ میں مکی سیٹھ، عبدالمالک بکرا، محیب اللہ، ساجد انصاری اور سینکڑوں سرکردہ افراد نے شرکت کی۔