ETV Bharat / state

مہاراشٹر میں پھر سے کورونا خدشہ: ریاستی حکومت - مہاراشٹرا میں کورونا وائرس کی دوسری لہر آنے کا امکان ہے

اگلے سال جنوری سے فروری تک مہاراشٹر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر آنے کا امکان ہے-

مہاراشٹر میں پھر سے کورونا خدشہ: ریاستی حکومت

author img

By

Published : Nov 14, 2020, 11:51 AM IST

ممبئی: اگلے سال جنوری سے فروری تک مہاراشٹرا میں کورونا وائرس کی دوسری لہر آنے کا امکان ہے۔ اس کے پیش نظر مہاراشٹرا حکومت نے عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ کریں۔ ریاستی حکومت کے محکمہ صحت کی جانب سے 11 نومبر کو جاری کردہ ایک سرکلر کے مطابق اگلے سال جنوری سے فروری میں کورونا کی دوسری لہر آنے کا امکان ہے۔

سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ یورپ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی بنیاد پر دوسری لہر کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ مہاراشٹر میں اکتوبر کے بعد سے کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ مگر عالمی پیمانے پراورخاص طور پر یورپ میں بہت سے ممالک وائرس کی دوسری لہر سے متاثر ہوئے ہیں۔

سرکلر کے مطابق کورونا وائرس کی تحقیقت میں کسی طرح کی کوتاہی نہیں برتنی چائے گی، عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر دس لاکھ افراد میں140 ٹیسٹ ہونے چاہئیں۔ حکومت کی طرف سے جاری کردہ اس دستاویز میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی جانچ کے لئے تمام اضلاع اور میونسپل کارپوریشن کے دائرہ کار میں ایک ٹیسٹنگ لیب ہونی چاہئے۔

سرکلر میں لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اوراپنے آپ کو تناؤ کا شکار نہ ہونے دیں۔12 نومبر تک مہاراشٹرا میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 329،34،17 معاملاکی جانچ ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.