مہاراشٹر: شہر اورنگ آباد سے آل انڈیا ریڈیو کے آکاش وانی سب اسٹیشن سے مراٹھواڑہ بھر میں نشر ہونے والا اردو کا مقبول ترین پروگرام 'سب رنگ' اب آکاش وانی سے نشر نہیں ہو رہا ہے جس کہ بعد اردو ادبی حلقوں میں بے چینی و ناراضگی پائی جا رہی ہے، اس معاملے میں ایم آئی ایم لیڈران نے ریڈیو اسٹیشن کے ڈائریکٹر سے ملاقات کی اور پروگرام بحالی کا مطالبہ کیا۔ آل انڈیا ریڈیو کے آکاشوانی سب اسٹیشن سے مراٹھواڑہ خطے میں نشر ہونے والا اردو کا مقبول ترین پروگرام 'سب رنگ' اب آکاش وانی سے نشر نہیں ہوگا بلکہ اس کی نشریات راست دہلی اسٹوڈیو سے ہوگی۔ Akashwani Urdu Show Stopped
آکاش وانی کا سب رنگ پروگرام بند کردیئے جانے سے مراٹھواڑہ کے ادیبوں، فنکاروں اور 'سب رنگ' کے سامعین میں کافی مایوسی دیکھی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں ایم آئی ایم اورنگ آباد کی شہری یونٹ نے آکاش وانی دفتر پہنچ کر اسٹیشن ڈائریکٹر سے ملاقات کی اور 'سب رنگ' کی نشریات کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس دوران ایم آئی ایم نے الزام عائد کیا کہ 'سب رنگ' کی نشریات کو روک کر مودی حکومت مقامی فنکاروں کی حق تلفی کررہی ہے اور سب رنگ پروگرام اب آکاش وانی سے نشر نہیں ہو رہا ہے جس کہ بعد ادبی حلقوں میں بے چینی دیکھی جا رہی ہے۔