تیسرے مرحلے میں بارامتی، احمدنگر، ماڈھا، سانگلی، اورنگ آباد، رتناگیری ۔ سندھو درگ، کولہاپور اور جالنہ میں کانٹے کی ٹکر ہے۔ ان حلقوں میں کئی قدآور رہنماؤں کی قسمت داؤ پر لگی ہوئی ہے۔
صبح سات بجے سے گیارہ بجے تک ان نشستوں پر مجموعی طور پر محض 16.05 فیصد پولنگ ہوئی ہے۔ اب تک سب سے زیادہ پولنگ ہاتکننگلے میں درج کی گئی ہے۔
صبح میں 10 بجکر 50 منٹ پر ریاست کے معروف سماجی کارکن انا ہزارے نے احمد نگر میں حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
بارامتی میں این سی پی کی امیدوار سپریہ سُلے، این سی پی کے رہنما اجیت پوار، بی جے پی کی امیدوار کانچن کل اور دیگر امیدواروں اور سیاسی رہنماؤں نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
اس دوران کئی مقامات پر ای وی ایم مشینوں کے خراب ہونے کی بھی شکایات موصول ہوئی ہیں۔