ETV Bharat / state

Maharashtra MLC Election مہاراشٹر میں پانچ سیٹوں پر ایم ایل سی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

سخت سیکورٹی کے درمیان مہاراشٹر قانون ساز کونسل کے ٹیچر اور گریجویٹوں کے پانچ حلقوں میں پیر کو صبح 8 بجے پرامن طریقے سے پولنگ جاری ہے۔ Polling For 5 MLC Seats Today

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 30, 2023, 12:38 PM IST

مہاراشٹر میں پانچ سیٹوں پر ایم ایل سی انتخابات آج

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے پانچ مختلف حلقوں میں قانون ساز کونسل(ایم ایل سی) کے انتخابات کی ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ مراٹھواڑہ حلقہ کے لیے 227 پولنگ اسٹیشنوں پر شام 4 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ اس الیکشن میں کل 14 امیدوار میدان میں ہیں اور 61 ہزار 529 اساتذہ اپنا ووٹ ڈالیں گے ووٹوں کی گنتی 2 فروری کو اورنگ آباد کے چکل تھانہ ایم آئی ڈی سی علاقے میں ہوگی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اورنگ آباد ڈویژن، ناسک ڈویژن، امراوتی ڈویژن، کونکن اور ناگپور انتخابی حلقے ہیں۔ ووٹرز کو پولنگ سٹیشن تک موبائل فون یا کوئی الیکٹرانک چیز لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔

ووٹ دینے والے اساتذہ کا کہنا ہے کہ اساتذہ کو بہت سے مسائل درپیش ہیں، جیسے کہ آج کل پرانی پنشن کا مسئلہ بہت چل رہا ہے، اسی طرح بہت سے اساتذہ ایسے ہیں جنہیں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد بھی نوکری نہیں ملتی، اگر انہیں نوکری مل بھی جاتی ہے تو ان کی تنخواہ بہت کم ہوتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اساتذہ کو اسکول کے علاوہ کئی سارے کام بھی دیے جاتے ہیں جیسے سروے کرنا اور الیکشن کے دوران کام کرنا۔ ان کا کہنا ہے کہ جو دیہی علاقوں کے ضلع پریشد اسکولوں میں ٹیچر ہیں وہ گاؤں میں رہ کر بچوں کو تعلیم دیتے ہیں لیکن کچھ لوگ غلط فہمی کا شکار ہوتے ہیں ان تمام باتوں کو دیکھتے ہوئے اورنگ آباد حلقے کے اساتذہ اپنا ووٹ دینگے۔

ووٹ ڈالنے آئے معلم شیخ احتشام کا کہنا ہے کہ ایم ایل سی انتخابات میں امیدوار اچھا پڑھا لکھا ہونا چاہیے اور وہ اساتذہ کی پریشانی کو سمجھ کر انہیں حل کرنے کی کوشش کرنے والا ہوں ساتھ ہی آواز اٹھانے والا ہوں جس طرح سے کچھ سالوں سے اساتذہ کی تقرری التواء میں پڑی ہوئی ہیں انہیں بھی حل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ لیکن دیکھنے میں آرہا ہے کہ اُمیدوار صرف مسائل کو حل کرنے کی امید ظاہر کرتے ہیں کہ وہ اساتذہ کی پریشانیوں کو سمجھ کر اسے حل کرنے کی کوشش کریں گے لیکن زمینی حقیقت کچھ اور ہی ہوتی ہے اگر بات کی جائے پرانی پنشن کی تو کئی ساری ریاستوں میں پرانی پنشن دینا شروع کر دی گئی ہے لیکن مہاراشٹر میں اب تک اس پر غور و خوص کیا جا رہا ہے۔ ٹیچر صائمہ شیخ نے کہا کہ گریجویٹ ہونے کے بعد بھی اسکول یا کالج میں پڑھانے والے اساتذہ کو تنخواہ بہت کم دی جاتی ہے اس سے زیادہ مزدور یا پرائمری اسکول میں پڑھانے والے افراد کو تنخواہ ملتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Study Center for Deserving Students in Aurangabad: اورنگ آباد میں مستحق طلبا وطالبات کے لیے اسٹڈی سینٹرشروع کرنے کا اعلان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.