مہاراشٹر میں اسمبلی مجموعی طور پر 3237 امیدوارمیدان میں ہیں جس میں 235 خواتین امیدوار شامل ہیں۔
اسمبلی انتخابات میں ریاست کے تقریباً آٹھ کروڑ رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے اس میں ایک کروڑ سے زائد ایسے ہیں جن کی عمر 18 سے 25 برس کے درمیان ہے۔
اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ریاست میں ساڑھے چھ لاکھ پولنگ عملہ تعینات ہیں جبکہ تقریباً ایک لاکھ پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں اس کے علاوہ ایک لاکھ 35 ہزار وی وی پیٹ مشینیں نصب کی گئی ہیں۔
مہاراشٹر کے288 حلقوں میں ناندیڑ جنوب میں سب سے زیادہ 38 امیدوار اور کوکن میں چپلوں حلقے میں سب سے کم تین امیدوار میدان میں ہیں۔
دریں اثناء شیوسینا بی جے پی اتحاد دوبارہ اقتدارمیں آنے کے لیے پُر امید ہے لیکن دو روز سے ممبئی سمیت مہاراشٹر کے مختلف علاقوں میں جاری بارش کا اثر پولنگ پر پڑنے کا اندیشہ ہے۔