ETV Bharat / state

Maharashtra Politics مہاراشٹر کے وزیر اعلی شنڈے کی تین دنوں کی چھٹی پر سیاست

مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے کے بارے میں یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ وہ بہت جلد رخصت ہونے والے ہیں، ان کا وزیر اعلیٰ کا عہدہ بہت جلد جانے والا ہے۔ اس سب کے درمیان اب یہ بحث شروع ہو گئی ہے کہ سی ایم ایکناتھ شندے اچانک تین دن کی چھٹی پر چلے گئے ہیں لیکن ابھی تک اس معاملے پر وزیر اعلیٰ کے دفتر سے کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ کے اچانک اس طرح چھٹی پر جانے پر مہاراشٹر کی سیاست عروج پر ہے اور اس تعلق سے طرح طرح کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں؟ Maharashtra Politics

Maharashtra Politics
Maharashtra Politics
author img

By

Published : Apr 26, 2023, 12:00 PM IST

ممبئی: جانکاری کے مطابق وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے ضلع مجسٹریٹز اور ڈویژنل کمشنرز کے ساتھ میٹنگ میں انہیں بتایا کہ وہ ستارہ میں واقع اپنے گاؤں جا رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ 24 سے 26 اپریل تک چھٹی پر رہیں گے۔ ایک طرف شندے گاؤں جانے کی وجہ سے تین دن کی چھٹی پر ہوں گے تو وہیں دوسری طرف ریاست میں بڑی سیاسی سرگرمیاں چل رہی ہیں جس کی وجہ سے ریاست میں سیاسی ہلچل تیز ہو رہی ہے۔

ایکناتھ شندے کی اچانک چھٹی کی کئی اہم وجوہات بتائی جا رہی ہیں۔ درحقیقت، شندے گروپ کے اراکین اسمبلی کی نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ میں جلد ہی فیصلہ آنے کی توقع ہے۔ ایکناتھ شندے کا وزیر اعلیٰ کا عہدہ اس فیصلے پر منحصر ہے۔ اگر یہ فیصلہ شندے گروپ کی حمایت میں آتا ہے تو یہ حکومت برقرار رہے گی۔ لیکن اگر فیصلہ مخالفت میں آیا تو شندے کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ ایکناتھ شندے گاؤں میں پوجا کے لیے گئے ہیں۔ دوسری طرف، بی جے پی ریاست میں حکومت کو برقرار رکھنے کے لیے پلان بی تیار کر رہی ہے۔ جس کے مطابق اجیت پوار کو ساتھ لے کر حکومت بنانے کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔ ایسے میں بی جے پی کو اجیت پوار کے قریب لانا شندے کو گوارا نہیں ہے، ساتھ ہی وہ بی جے پی کے اس رویہ سے بھی ناراض بتائے جاتے ہیں اس وجہ سے شندے بھی چھٹی پر چلے گئے ہیں جسکی وجہ سے یہ بحث بھی شروع ہو گئی ہے۔

یہی نہیں مہاراشٹر بھوشن تقریب میں 14 اموات کے سلسلے میں شندے پر کافی دباؤ ہے۔ اس کے علاوہ رتناگیری میں ریفائنری کے قیام کو لے کر کسانوں کی طرف سے سخت مخالفت کی جا رہی ہے اس کے باوجود حکومت وہاں ریفائنری لگانے پر پورا زور لگا رہی ہے، ایسے میں اس کا دباؤ بھی شندے پر ہے۔ اس لیے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ شندے اس دباؤ کی وجہ سے ہی چھٹی پر گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: مئی کے آغاز کے ساتھ ہی مہاراشٹر کی سیاست میں ایک بڑا بدلاؤ آسکتا ہے؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.