ETV Bharat / state

سیاست خواتین کے لئے زہریلی: ارمیلا ماتونڈکر - بی جے پی رہنما خوشبو سندر

"سیاست خواتین کے لئے زہر بن چکی ہے۔ سیاست کی دنیا میں خواتین کو آسانی سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔ جہاں کا ماحول نہایت زہریلا ہے، یہاں کچھ بھی ممکن ہے جس کے لیے آپ کو تعجب خیز نہیں ہونا چاہیے۔"

Politics is poison for Women: urmila matundkar
سیاست خواتین کے لئے زہریلی: ارمیلا ماتونڈکر
author img

By

Published : Dec 20, 2020, 11:52 AM IST

حال ہی میں شیوسینا پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرنے والی فلم اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر نے کہا کہ "سیاست کی دنیا میں خواتین کو آسانی سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اس سے احتیاط برتنا ضروری ہے۔ اس طرح کا اظہارِ خیال ارمیلا نے ایک آن لائن شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں سیاست میں آنے سے قبل ہی جانتی تھی کہ سیاست خواتین کے لئے زہر بن چکی ہے۔ یہ مشکل ہوگا لیکن فلمی کیریئر بھی مشکل تھا یہ ایک زہریلی جگہ ہے اور یہ سب کے لئے زہریلا ہے اور یہاں کچھ بھی ہوسکتا ہے جس کے لیے آپ کو تعجب خیز نہیں ہونا چاہیے۔ "

انہوں نے کہا کہ "سیاست میں خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک ہوتا ہے لیکن میں نے لوگوں کے لئے کام کرنے کی نیت پر توجہ دینا سیکھ لیا ہے۔ سیاست کے ذریعے لوگوں سے رابطہ قائم کرنا میرا فیصلہ تھا اور منفی تبصروں سےمجھے کوئی فرق نہیں پڑا۔"

آن لائن شو میں ان کے ساتھ تامل ناڈو کی مشہور اداکارہ اور بی جے پی رہنما خوشبو سندر، ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ نصرت جہاں بھی موجود تھیں۔ بنگلہ سنیما کی اداکارہ سندر نے کہا کہ "انھیں یقین ہے کہ سنیما سے کہیں زیادہ مشکل ترین سفر سیاست میں ہے اور خواتین فنکاروں کا اس میدان میں آنا قدرے مشکل ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "جب وہ سیاست کی دنیا میں آئیں تو لوگوں نے ان کے بارے میں طرح طرح کے خیالات کا اظہار کیا اور یہی ان کی اداکاری کی دنیا سے سیاست میں آنے کی وجہ بنی۔ اب میں نے اپنی جلد کو موٹی کرلیا ہے لیکن اب بھی جب میرے گھر والوں کو انٹرنیٹ پر نشانہ بنایا جاتا ہے تو میں افسردہ ہوجاتی ہوں۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.