مہاراشٹر کانگریس کے صدر ایم ایل اے بالاصاحب تھورات نے اس ضمن میں آج یہاں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ راج ٹھاکرے نے حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف مسلسل آواز بلند کی ہے۔
پارلیمانی انتخابات میں انہوں نے مودی وشاہ کا پردہ فاش کیا تھا نیز اپوزیشن پارٹیوں کو متحد کرکے ای وی ایم کے خلاف عوامی تحریک چھیڑی تھی۔ مودی وشاہ کی آمریت کے خلاف مضبوطی سے کھڑے ہونے کے سبب راج ٹھاکرے کو ای ڈی نے نوٹس دی ہے۔کانگریس پارٹی مرکزی حکومت کی اس غنڈہ گردی کی سخت مذمت کرتی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ راج ٹھاکرے کوبھیجی گئی نوٹس مودی وشاہ کی انتقامی کارروائی ہے۔ مودی وشاہ کی جوڑی جمہوریت کو بالائے طاق رکھ کر ڈکٹیٹر شپ کے ذریعے ملک چلارہے ہیں۔ حکومت کی غلط پالیسیوں کی مخالفت کرنے والے تمام لوگوں کے پیچھے ای ڈی، انکم ٹیکس وسی بی آئی کو لگایا جارہا ہے۔
سینئر کانگریسی لیڈر پی چدمبرم سمیت کانگریس کے دیگر کئی لیڈران کو یہ اسی طرح پریشان کررہے ہیں۔ملک بھر میں اپوزیشن پارٹیوں کے جو لیڈران حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں انہیں اسی طرح سے نوٹس بھیج کر پریشان کیا جاتا ہے۔ مودی وشاہ کی جوڑی آئینی اداروں کا غلط استعمال کرتے ہوئے اپنے مخالفین کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے جو جمہوریت کے لئے انتہائی خطرناک ہے۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ حکومت کے خلاف آواز بلند کرنے والوں کو ای ڈی کا نوٹس دینا، انہیں ملک دشمن قرار دینا کیا یہی مودی وشاہ کا نیو انڈیا ہے
یو این آئی۔ اے اے اے
اویناش جادھو ( مقامی صدر ایم این ایس تھانے)