ETV Bharat / state

ناسک: زیر تربیت 166 پولیس ملازمین کورونا سے متاثر

ناسک مونسپل کارپوریشن کے ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ 1004 زیر تربیت پولیس ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں 166 ملازمین کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی ہے۔

ناسک: زیر تربیت 166 پولیس ملازمین کورونا سے متاثر
ناسک: زیر تربیت 166 پولیس ملازمین کورونا سے متاثر
author img

By

Published : Dec 26, 2020, 12:19 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناسک میں واقع مہاراشٹر پولیس اکیڈمی کے 166 زیر تربیت پولیس ملازمین کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔

ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناسک شہر میں ایک طرف کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل کمی واقع ہوتی جارہی ہے اور وہیں دوسری جانب پوری طرح محفوظ کہی جانے والی پولیس اکیڈمی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئی ہے۔

اس سلسلے میں ناسک مونسپل کارپوریشن کے ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ 1004 زیر تربیت پولیس ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں 166 ملازمین کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی ہے۔

اس سلسلے میں ناسک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے "ڈاکٹر ناگر ناجے" نے بتایا کہ مہاراشٹر پولیس اکیڈمی کے زیراہتمام ناسک ہیڈکوارٹر میں آن لائن ٹریننگ کے اختتام کے بعد پریکٹیکل ٹریننگ کا آغاز کیا گیا اور اس سے قبل ملازمین کی جانچ کی گئی جس کے سبب 166 ملازمین کورونا مثبت قرار پائے گئے۔

اس معاملے کے منظر عام پر آنے کے بعد ناسک مونسپل کارپوریشن نے فیصلہ کیا کہ 25 دسمبر کے بعد ناسک میں انگلینڈ سے آنے والے مسافروں کو تلاش کیا جارہا ہے۔کیونکہ برطانیہ میں کورونا کی نئی شکل دیکھی گئی جو جلدی پھیلتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بینک صارفین پر اسپرے کا چھڑکاؤ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.