ETV Bharat / state

Malvani Ram Navami Violence مالونی تشدد معاملے میں پولیس نے آئی پی سی کی دفعات میں اضافہ کیا - ممبئی نیوز

ممبئی کے مالونی میں رام نومی کے دن ہوئے تشدد معاملے میں گرفتار تاجر جمیل مرچنٹ کی پیشگی ضمانت کی عرضی پر ڈنڈوشی کورٹ میں شنوائی ہوئی جہاں یہ بات سامنے آئی کہ تشدد کے الزام میں 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ان مقدمات میں دو سنگین دفعات کا اضافہ کیا گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 8, 2023, 11:28 AM IST

مالونی تشدد معاملے میں پولیس نے آئی پی سی کی دفعات میں اضافہ کیا

ممبئی: ممبئی کے مالونی تشدد معاملے میں کاروباری جمیل مرچنٹ کی ڈنڈوشی کورٹ نے اگلی سماعت میں 13 اپریل تک توسیع کر دی ہے حالانکہ اس دوران کورٹ نے پہلی سنوائی کے دوران جو حکم صادر کیا تھا، پولیس کو اس پر عمل کرنا ہوگا اور پیشگی ضمانت کی عرضی پر انٹرم ریلیف برقرار رہے گی۔ حالانکہ اس معاملے کو لیکر یکطرفہ کارروائی پر مسلم دانشوروں کی ٹیم نے ممبئی پولیس کے جوائنٹ کمشنر نظم و نسق ستیہ نارائن چودھری سے ملاقات کی تھی اور اصل خاطیوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا لیکن پولیس نے بجائے کارروائی کرنے کے درج مقدمات میں اور دو دفعات کا اضافہ کردیا ہے تاکہ اس کیس میں 400 افراد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جاسکے۔ جن دو دفعات کا اضافہ کیا گیا ان میں 120 بی اور 103 اے شامل ہے۔ ان دفعات کے تحت ملزمین کو گرفتار کرنے کے لئے پولیس کے راستے صاف ہوتے دکھائی دے رہے ہیں اور ارنیش کمار قانون کے تحت پولیس کو کورٹ نے جمیل مرچنٹ کیس کی سنوائی کے دوران عمل کرنے کے لئے کہا تھا، پولیس نے اس کا توڑ نکال لیا ہے حالانکہ ان دفعات کے تحت بھی کسی بھی ملزم کو گرفتار کرنا ہے تو بھی ارنیش کمار قانون کے تحت اسے پولیس کو نوٹس دینا ضروری ہوتا ہے۔

جمیل مرچنٹ کے وکیل نے کورٹ میں کچھ ویڈیو دکھائے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ جمیل مرچنٹ کا رول اس تشدد کے دوران بھیڈ کو منتشر کرنے اور پولیس کا تعاؤن کرنے کا تھا اور اس کے لیے پولیس نے خود اُنہیں بلایا تھا۔ اس معاملے کو لیکر سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نےکہا کہ مسلمانوں کے خلاف کارروائی کرنے میں پولیس بہت ہی جلد بازی کرتی ہے۔ یہی نہیں مالونی کی اس واردات میں جس طرح سے مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا ہم اس کے لئے 10 اپریل کو ایڈیشنل کمشنر کی آفس کے باہر احتجاج کریں گے اور اس احتجاج میں سماجوادی پارٹی کے ہندو کارکنان ان لوگوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کریں گے جنہوں نے اس رام نومی کے جلوس کی پشت پناہی میں تشدد برپا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Violence in Mumbai مالونی تشدد معاملہ میں پولیس پر یکطرفہ کاروائی کا الزام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.