پولیس نے اس ٹولی کے دو لوگوں کو گرفتار کر کے ان سے چوری کے 17 معاملے اجاگر کیے ہیں اور پولیس نے دو لاکھ 70 ہزار روپے کی گاڑیاں، سامان اور نقد ضبط کیا ہے۔
لاک ڈاؤن کے بعد شہر میں بہت سی میڈیکل، کپڑے، کرانا دکان اور گھروں میں چوریاں بڑھ گئی تھیں۔ ساتھ ہی کئی جگہ پر گاڑیاں چوری ہوئی تھیں۔
لاک ڈاؤن میں ڈھیل کے دوران پولیس کو خفیہ جانکاری ملی تھی کہ اورنگ آباد کے عثمان پورہ میں رہنے والے آکاش عرف غائب راجو انیس سال اور منوج سلبے بیس سال نے چار نابالغ کی ٹولی بناکر شہر میں کہیں ساری جگہ پر چوری کی ہے۔
ان لوگوں کے پاس ہر وقت الگ الگ گاڑیاں بھی رہتی تھیں جس کے بعد پولیس نے غائب اور منوج کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تو دونوں نے قبول کیا ہے کہ نابالغ کی ٹولی کے ساتھ مل کر اُنہوں نے شہر میں چودہ جگہ چوری کی ہے۔
دو دن پہلے ہی اس گینگ نے ایک کرانہ کی دکان کا شٹر توڑ کر وہاں سے دس ہزار روپے چوری کئے ہیں اس گینگ کے پکڑے جانے کے بعد پولیس کو اُمید ہے کہ ان سے اور کئی سارے چوری کے معاملے سامنے آئیں گے۔