ETV Bharat / state

Miscreants Attack Muslim Youth لائٹر پر تکرار کے بعد مسلم نوجوان کی پٹائی، ملزمین گرفتار - Courier delivery man Shahid Khan attacked

ممبئی کے گھاٹکوپرعلاقے سے پولیس نے ایک مسلم نوجوان پر حملہ کرنے کے الزام میں چار لوگوں گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ پورے معاملے کی تفتیش جاری ہے۔ اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے۔

لائٹر کو لے کر تکرار کے بعد مسلم نوجوان کی پٹائی،ملزمین گرفتار

author img

By

Published : Aug 21, 2023, 11:49 AM IST

لائٹر کو لے کر تکرار کے بعد مسلم نوجوان کی پٹائی،ملزمین گرفتار

ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے ممبئی کے گھاٹکوپر علاقے میں ایک مسلم نوجوان پر چند افراد کے ذریعہ حملہ کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ ممبئی پولیس نے اس معاملے میں چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ گھاٹکوپر میں 34 برس کے مسلم نوجوان کو چار لوگوں نے بانس اور بیلٹ سے پٹائی کی۔ یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد بہت سی باتیں منظر عام پر آ رہی ہیں۔ زخمی شخص کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں وہ کچھ اور دعویٰ کر رہا ہے جب کہ پولیس ایف آئی آر میں کچھ اور لکھا گیا ہے۔

ایک نوجوان جس کا نام شاہد خان ہے جو کہ ایک پرائیویٹ کمپنی میں کورئیر ڈیلیوری کا کام کرتا ہے۔ اس کا ایک ویڈیو منظر عام پر آیا ہے جس میں وہ ہسپتال میں ہے اور وہ کہہ رہا ہے کہ 18 اگست کی رات تقریباً 1 بج کر 15 منٹ پر گھاٹ کوپر رمابائی کالونی کے پاس سے گزر رہے تھے۔ اپنے گھر کی طرف جارہے تھے کہ چار لوگوں نے اسے روک کر لائٹر مانگا جب اس نے لائٹر دیا تو ان میں سے ایک نے اس لائٹر سے سگریٹ جلایا اور پھر جب اس نے لائٹر واپس مانگا تو ان لوگوں نے گالی گالی گلوچ کرتے ہوئے اُسے زدوکوب کیا۔

ممبئی پولیس کے زون 7 کے ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے بتایا کہ اس معاملے میں گرفتار افراد کی شناخت جتن سنجے سنگھ عمر 28 برس، وشال گوتم جادھو عمر 27 برس، ہریتک عرف (مالتی) دتا کامبلے عمر 22 برس اور مہندر مکیش سنگھ عمر 21 برس کے طور پر ہوئی ہے۔ معاملے کی تفتیش کی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Passenger Died At Sion میاں بیوی نے مسافر کو ریل کی پٹری پر ڈھکیل دیا، ٹرین کی زد میں آنے سے موت

درج ایف آئی آر کے مطابق ان چاروں ملزمین نے خان سے لائٹر لیا۔ جب اس نے لائٹر واپس مانگا تو ان کے درمیان لڑائی ہو گئی۔کیونکہ خان کو لائٹر لے کر وہاں سے نکلنا تھا۔ خان کی شکایت کی بنیاد پر، پولیس نے ان چاروں کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 326، 324، 323، 504 اور 34 کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے جنہوں نے خان پر حملہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.