رام نومی کے موقع ملک کے محتلف ریاستوں میں پُر تشدد واقعات پیش آئے۔ ریاست مہارشٹر کے دارلحکومت ممبئی کے مالونی نامی علاقہ میں رام نومی کے دن جلوس کے دوران ہونے والے تشدد کے بعد پولیس نے اس معاملہ میں 400 سے زائد لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کیا ہے، جبکہ 20 سےزائد لوگوں کو گرفتار بھی سامنے آئی ہے۔پولیس نے علاقے کے ہی ایک کاروباری جمیل مرچنٹ کے خلاف ایف آئی درج کیا ہے ۔جمیل مرچنٹ کا الزام ہے کہ پولیس نے اسے مدد کے لئے بلایا تھا اور بعد میں انکے خلاف ہی ایف ای آر درج کر دی۔
ممبئی کے مالونی ملاڈ علاقے میں ہونے والے تشدد کو لیکر پولیس نے 400 سے زئی لوگوں کے خلاف ایف آئی درج کی ہے جبکہ کئی لوگوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے لیکن اسی بچ سماجوادی پارٹی کے صدر ابو عاصم اعظمی نے پولیس پر ایک طرفہ کارروائی کا الزام لگایا ہے۔انہی کارروائی کو لیکر علاقے کے رہنے والے کاروباری جمیل مرچنٹ نے الزام لگایا کہ معاملہ کو پر امن بنانے کے لئے پولیس نے انھیں طلب کیا۔ لیکن انکے خلاف ہی معاملہ درج کردیا، جسکے بعد انہوں نے کورٹ میں گرفتاری سے قبل ضمانت کی عرضی دی ہے ۔
اپنی عرضی میں انہوں نے کچھ ویڈیو بطور ثبوت پیش کئے جس کے بعد کورٹ نے اگلی سنوائی تک گرفتاری پر روک لگائی ہے ۔کورٹ نے پولیس کو اس معاملے میں ملزمین کو گرفتار کرنے سے قبل نوٹس جاری کرنے کے لئے کہا۔
مزید پڑھیں:Violence in Mumbai ممبئی کے مالونی علاقے میں رام نومی کے موقع پر ہنگامہ