ای ڈی نے یہ کاروائی پی ایم ایل اے قانون کے تحت کی ہے۔
خیال رہے کہ راوت کی اہلیہ ورشا راوت کو پروین راوت کی اہلیہ کے ساتھ مبینہ لین دین کے لئے ای ڈی نے سمن جاری کرکے طلب کیا تھا لیکن ورشا نے ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کے لیے مہلت لے لی تھی۔
پروین راوت کو گزشتہ سال ماہ فروری میں اکنامک آفینس ونگ (ای او ڈبلیو) نے مہاراشٹر ہاؤسنگ اینڈ ایریا ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ایچ اے ڈی اے) کے ذریعہ الاٹ کئے گئے ایک بازآبادکاری منصوبے میں مبینہ بے ضابطگیوں کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
مزید پڑھیں:
ممبئی کے سانتا کروز سے 51 لاکھ روپئے کی کوکین ضبط
سنجے راوت نے بی جے پی لیڈران کو اپنے کنبے کا نام پنجاب اور مہاراشٹر کوآپریٹیو (پی ایم سی) بینک اور ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ اینڈ انفراسٹرکچر لمیٹڈ (ایچ ڈی آئی ایل) میں ہونے والی بدعنوانی کے معاملوں سے جوڑنے پر قانونی کارروائی کئے جانے کی دھمکی دی تھی۔ تاہم آج ای ڈی نے سنجے راؤت کی اہلیہ ورشا راوت کی ساتھی پروین راوت کی 72 کروڑ روپے کی جائیدادیں ضبط کرلیں۔