اورنگ آباد کے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے الزام عائد کیا ہے کہ جب وزیر اعظم یا صدر جمہوریہ آتے ہیں تو، مقامی رکن پارلیمنٹ کو بولنے کا موقع دیا جاتا ہے اور ساتھ ہی اُسے اسٹیج پر بٹھایا جاتا ہے لیکن انہیں اس پروگرام کے تعلق سے کچھ بھی نہیں بتایا گیا ہے۔
رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل کل نریندر مودی کے خلاف احتجاج کریں گے اور کالے جھنڈے دکھائیں گے اور اس پروگرام کے خلاف احتجاج کریں گے۔
امتیاز جلیل کے اس احتجاج کے بعد، مہاراشٹر ریاست کی خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر پنکجا منڈے نے کہا ہے کہ پروٹوکول کے مطابق، وزیراعظم کے پروگرام کی تشکیل پی ایم او دفتر کرتا ہے اس پروٹوکول میں رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل کے لیے بھی جگہ موجود ہے۔ اس پروگرام میں اقلیتی خواتین بھی وزیر اعظم کے ساتھ بات چیت کریں گی تو امتیاز جلیل کو اس اچھے پروگرام میں آنا چاہئے۔