شیوسینا کے بانی بال ٹھاکرے کی پیدائش 1926 میں پونے میں ہوئی تھی۔
وزیر اعظم نے ٹویٹر پر لکھا کہ 'عظیم بالاصاحب ٹھاکرے کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت ۔ بہادر اور قابل فخر ، انہوں نے عوامی فلاح و بہبود کے معاملات اٹھانے سے کبھی نہیں ہچکچایا '۔
مودی نے کہا کہ ٹھاکرے کو ہمیشہ بھارتی اخلاق اور اقدار پر فخر رہا اور وہ لاکھوں لوگوں کو متاثر کرتے رہے۔
واضح رہے کہ شیوسینا نے حال ہی میں بی جے پی کے ساتھ کئی دہائیوں پرانے اتحاد کو توڑتے ہوئے ، این سی پی اور کانگریس کی حمایت سے مہاراشٹر میں ایک حکومت تشکیل دی۔