ETV Bharat / state

Modi Visit Aurangabad اورنگ آباد میں وزیراعظم مودی کا خطاب، جل جیون یوجنا کا افتتاح - ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع میں واقع گنگاپور

اورنگ آباد ضلع کے گنگاپور میں مودی 9 عوامی رابطہ مہم کے تحت عوامی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ریاست کے نائب وزیرا اعلی دیویندر فڑنویس نے جل جیون کے تحت چلائی جانے والی ہر گھر نل اسکیم کا افتتاح کیا

اورنگ آباد میں مودی 9 عوامی رابطہ مہم کے تحت جلسے کا انعقاد

author img

By

Published : Jul 1, 2023, 2:48 PM IST

اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع میں واقع گنگاپور میں مودی 9 عوامی رابطہ مہم کے تحت جل جیون کے تحت ہر گھر نل اسکیم پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ریاست کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے گاؤں میں پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے ہزار 75 کروڑ روپے کی ہر گھر نل یوجنا کا افتتاح کیا۔

اس پروگرام میں بی جے پی کے کئی سارے لیڈران نے شرکت کی اپنی تقریر کے دوران دیویندر فڑنویس نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شرد پوار پر نقطہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اورنگ آباد کا نام بدل کر 'چھترپتی سمبھاجی نگر' کیا ہے لیکن شرد پوار کا کہنا ہے کہ انہیں یہ فیصلہ قبول نہیں۔

فڑنویس نے کہا کہ شرد پوار اورنگ آباد کا نام چھترپتی سمبھاجی نگر رکھنے سے اتفاق نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ آپ جو بھی نام منتخب کریں میں اس شہر کو اورنگ آباد کہوں گا۔ فڑنویس نے کہا شرد پوار آپ اورنگ آباد جتنا بھی کہو چھترپتی سنبھاجی مہاراج کو ہمارے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا فڈنویس نے یہ بھی کہا کہ ہم چھترپتی سنبھاجی مہاراج کی قربانی کو کبھی نہیں بھول سکتے۔

یہ بھی پڑھیں:Eid and Ekadashi celebrated peacefully اورنگ آباد میں عید الاضحی اور آشادھی کا تہوار پرامن طریقے سے منایا گیا

کانگرس پر حملہ کرتے ہوئے دیوندر فڈنویس نے کہا کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی بیرون ملک جا کر ملک کو بدنام کر رہے ہیں۔ یہ الگ بات ہے کہ راہل گاندھی کو صرف امریکہ کے وائٹ ہاؤس نے ہی جواب دیا ہے۔ راہل گاندھی بیرون ملک جا کر ملک کو کتنا ہی بدنام کر لیں، فی الحال دنیا میں ایک بھی لیڈر ایسا نہیں ہے جو وزیر اعظم نریندر مودی کا مقابلہ کر سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.