ETV Bharat / state

ادھو ٹھاکرے کو مختلف رہنماؤں کی مبارکباد - بھارتیہ جنتا پارٹی

آج مہاراشٹر کے وزیر اعلی اور شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر سیاسی رہنماؤں سے لے کر عام عوام تک ہر ایک نے مبارکباد پیش کی۔

ادھو ٹھاکرے کی 60 ویں سالگرہ پر وزیر اعظم سمیت حزب اختلاف کے رہنماؤں نے مبارکباد پیش کی

author img

By

Published : Jul 27, 2020, 9:08 PM IST

ادھو ٹھاکرے نے کورونا وائرس کی وجہ سے رواں برس سالگرہ نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے، لہذا انہیں صرف سوشل میڈیا کے ذریعے ہی مبارکباد دی جارہی ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ادھو ٹھاکرے کو ان کی سالگرہ کے پر نیک واہشات اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں انھوں نے لکھا کہ، 'مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کو سالگرہ کی مبارکباد۔ میں نے ادھو جی کے لیے لمبی اور صحتمند زندگی کی دعا گو ہوں 'نیز، ادھو ٹھاکرے نے بھی نریندر مودی کی نیک خواہشات پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ادھو ٹھاکرے نے ٹوئٹ کرکے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ' سالگرہ کی مبارکباد کے لیے آپ کا شکریہ۔ آپ کے متاثر کن الفاظ مجھے ذاتی طور پر اور ریاست کے روشن مستقبل کے لیے رہنمائی کریں گے۔ مجھے یقین ہے کہ آئندہ سالوں میں مہاراشٹر کو ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے آپ کی رہنمائی ہمیں حاصل رہے گی'۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ، شیو سینا ‘نیشنلسٹ کانگریس پارٹی‘ کانگریس پر مشتمل حکمراں مہا وکاس اگھاڑی کے اتحادیوں اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں نے بھی ادھو ٹھاکرے کو 60 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔

دریں اثنا ، وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے اس سال کورونا بحران میں اپنی سالگرہ نہیں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیز ، نیک خواہشات کے لیے دفتر یا ماتشوری کی رہائش گاہ پر آنے سے منع کر دیا ۔ سالگرہ کے موقع پر گلدستے کے بجائے وزیر اعلیٰ کے فنڈ میں مدد کریں۔ صحت عامہ کیمپوں ، خون کا عطیہ ، پلازما عطیہ جیسی معاشرتی سرگرمیاں انجام دے کر اس بحران میں مریضوں کو مدد پہنچائیں اس طرح کا مشورہ انھوں نے دیا۔ ادھو ٹھاکرے نے اپیل کی ہے کہ وہ کہیں بھی بھیڑ نہ لگائیں اور کورونا انفیکشن سے بچنے کے لیے ماسک لگائیں اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ٹھاکرے نے کہا ' گزشتہ چار مہینوں سے ہم کورونا کا مقابلہ کر رہے ہیں اور اس کے اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ براہ کرم میری سالگرہ کے موقع پر بینرز ، ہورڈنگ لگانے سے گریز کریں اور کووڈ پروٹوکول کو سختی سے برقرار رکھیں ۔میں نے تمام خواہشات اور دعاوں کو کورونا کی جنگ میں پیش پیش رہنے والوں کے لیے وقف کیا ہے'۔

وزیر اعلیٰ ادھو تھاکرے کو دیے گئے پیغامات میں ریاستی کانگریس کے صدر اور وزیر محصول بالاصاحب تھورات نے وزیر اعلیٰ ٹھاکرے کو بہترین صحت اور لمبی عمر کی، اور این سی پی کے رکن پارلیمان سپریہ سولے نے ٹھاکرے کو ' ایک صحت مند مستقبل ' کی خواہشات کا اظہار کیا۔ نیز بی جے پی کے رہنما دیویندر فڑنویس اور ریاستی بی جے پی صدر چندرکانت پاٹل نے بھی ادھو ٹھاکرے کو لمبی اور صحت مند زندگی کی مبارکباد پیش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.