ریاست مہاراشٹر کے معروف شہر مالیگاؤں میں ایک بڑا طبقہ مزدورں اور غریب کا ہے۔ یہاں بڑی تعداد میں لوگ پارولوم صنعت سے منسلک ہیں۔ مسلم نمائندہ ہونے کے باوجود بھی عوام کو طرح طرح کی پریشانی اور دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
گزشتہ روز دوپہر 2:00 بجے کے درمیان شہر مالیگاؤں کے پوارواڑی پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع گیٹ نمبر 176 میں بنا کسی اجازت یا نوٹس کے کارپوریشن کے افسران جے سی بی مشین اور ضبطی گاڑی سمیت بستی کو اجاڑنے کی غرض سے علاقے میں داخل ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق گیٹ نمبر 176 کے باشندے کارپوریشن افسران کے ساتھ جے سی بی مشین اور ضبطی گاڑیوں کو دیکھ کر گھبرا گئے، اس ضمن میں وہاں موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ کارپوریشن کی جانب سے یہ تیسری مرتبہ بستی اجاڑنے کے لیے جے سی بی مشین بھیجی گئی ہے۔اس زمین کے معاملات کیا ہیں جو کارپوریشن کی جانب سے بنا نوٹس کے جے سی بی مشین اور ضبطی گاڑیاں بستی کو اجاڑنے کے لیے آجاتی ہیں۔
مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ گزشتہ چند ماہ قبل بھی دو مرتبہ کارپوریشن کے افسران اس علاقے میں جے سی بی کے ساتھ پہنچے تھے اور ہر مرتبہ ہمارے مکانوں کو اجاڑنے کی بات کی جاتی ہے۔ ہم خود اس مسئلے کو لیکر پریشان ہیں کہ آخر اس زمین کا معاملہ کیا ہے۔ اب ٹھیکیدار بھی خرید سے انکار کررہے ہیں۔ جبکہ ہم نے زمین کی خریدی کی پوری رقم بھی ادا کردی ہے اور ہمارے پاس زمین کے تمام دستاویزات بھی موجود ہیں۔
وہیں موجود ٹھیکیدار شیخ ابراہیم (اسو) نے کہا کہ ابھی اس معاملے کو لیکر کچھ بھی بیان دینا قبل از وقت ہوگا۔کیونکہ ہم نے اعلی حکام کو اس کی اطلاع دے دی ہے۔
واضح رہے کہ کارپوریشن کے اعلی افسران کو اس معاملے کی اطلاع دینے کے بعد جے سی بی مشین اور ضبطی گاڑیوں واپس ہوتی نظر آئی۔اس معاملے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔