ETV Bharat / state

خاص رپورٹ: مالیگاؤں کو ہرا بھرا کرنے کا مشن - گرین مالیگاؤں ڈرائیو

مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں ہر گزرتے وقت کے ساتھ ہی آبادی میں بھی بے تحاشہ اضافہ دیکھا جارہا ہے جس کے سبب یہاں سواریوں اور صنعتوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے. یہی وجہ ہے کہ اب یہ شہر رفتہ رفتہ آلودگی اور زہریلی گیسوں کا چیمبر بنتا جارہا ہے۔

plantation-campaign-by-green-malegaon-drive-in-malegaon
مالیگاؤں کو ہرا بھرا کرنے کا مشن
author img

By

Published : Mar 21, 2021, 1:29 PM IST

ایک اندازے کے مطابق شہری رقبے و آبادی کے لحاظ سے یہاں انتہائی کم درخت و پودے باقی رہ گئے ہیں۔ گھنے درختوں والے علاقوں میں زمینیں پلاٹ بنا کر فروخت کیے جانے سے بھی یہ مسئلہ سر ابھار رہا ہے-

مالیگاؤں شہر میں درختوں و پودوں کی اسی کمی کو پورا کرنے کے لیے سماجی کارکن کلیم یوسف عبداللہ نے گرین مالیگاؤں ڈرائیو نام سے ایک مہم شروع کی گئی ہے جس کے تحت شہر میں 2025 تک پانچ لاکھ درخت و پودے لگانے کا ہدف طے کیا گیا ہے اور اب تک مقامی افراد کے تعاؤن سے شہر بھر میں 50 ہزار درخت لگائے جاچکے ہیں-

مالیگاؤں کو ہرا بھرا کرنے کا مشن

اس تعلق سے کلیم یوسف عبداللہ نے بتایا کہ گذشتہ سات برسوں سے شجر کاری کی یہ مہم جاری ہے۔ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اس مہم میں جس طرح کی مدد کی ضرورت تھی، اس طرح سے مدد نہیں مل رہی ہے-

واضح رہے کہ شہر مالیگاؤں میں اب شجر کاری کے تعلق سے عوام میں کافی بیداری پائی جارہی ہے اور اب ہر شخص اپنی دکان و مکان کے پاس موزوں جگہ دیکھ کر اپنی پسند کے درخت و پودے لگارہا ہے-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.