ETV Bharat / state

Eid ul Fitr 2023 ممبئی کے آزاد میدان میں نمازِ عیدا لفطراداکرنے کی اجازت نہیں ملی - ممبئی خبر

ملک بھر آج عید الفطر کی خوشیاں منائی جارہی ہیں۔ ملک کے بھر کے مساجد اور عید گاہوں میں مسلمانوں کی جانب سے عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی۔

عیدا لفطر
عیدا لفطر
author img

By

Published : Apr 22, 2023, 7:23 AM IST

عیدا لفطر

ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے آزاد میدان میں عید کی نماز کی ادائیگی کے لئے متعلقہ کمیٹی’ نماز عید کمیٹی کی جانب سے انتظامیہ سے اجازت طلب کی گئی تھی، تاہم انتظامیہ کی جانب سے مذکورہ کمیٹی کو آزاد میدان میں نماز عیدالفطر اداکرنے کی اجازت نہیں ملی۔ ادھر ممبئی کے ہی اگست کرانتی میدان میں مسلمان نماز عید الفطر ادا کریں گے۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ اپنے اپنے گھروں سے ہی وضو بناکر اگست کرانتی میدان میں آئیں۔

عیدا لفطر
عیدا لفطر

اس پورے معاملے کی جانکاری جمیت علماء کے کارکن سراج خان نے سوشل میڈیا سائٹس پر دی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ میں یہ اطلاع دینا چاہتا ہوں کہ آزاد میدان میں عید کی نماز کی ادائیگی کے لئے تمام تر حکومتی اداروں سے اجازت لے لی گئی تھی، چونکہ ملک میں سماج دشمن عناصر وطن عزیز کا ماحول خراب کرکے ملک کی تہذیب و ثقافت اور بھائی چارگی کو مٹانے کے در پر ہیں، اس لئے رواں برس عید کی نماز جو آزاد میدان میں نماز ہونی تھی اُسے منسوخ کیا جاتا ہے اور آئندہ برس ممبئی کے آزاد میدان میں ہم نماز عید الفطر اداکرینگے۔

عیدا لفطر
عیدا لفطر

مزید پڑھیں:Eid ul Fitr 2023 عیدالفطر انعام و اکرام کا دن
آپکو بتا دیں کی گزشتہ 17 برسوں سے آزاد میدان میں عید کی نماز ہوتی تھی، لیکن دو برس قبل عالمی وبا کورورنا وائرس اور بارش کے سبب نماز عید الفطر ادا نہیں کی گئی تھی۔تاہم اب جب کے کورونا کا زور تقریباً ختم ہوچکا ہے اور حالا ت معمول کے مطا بق ہیں،اور متعلقہ کمیٹی کی جانب سے نماز عیدا لفطر کی ادائیگی کے لئے اجازت طلب کی گئی تھی تاہم ممبئی پولیس کی جانب سے مسلمانوں کو آزاد میدان میں نماز اداکرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.