ETV Bharat / state

Pairhan Mubarak Ziyarat خلد آباد میں پیراہن مبارک کی زیارت کیلئے عوام کا جم غفیر - عقیدت مندوں کا ہجوم

درگاہ حضرت بائیس خواجہ کے احاطے میں محفوظ پیغمبر اسلام حضرت محمدﷺ کے پیراہن مبارک کی اپنی تاریخ ہے۔ یہ صوفیا کرام کے کئی وسیلوں سے ہوتا ہوا حضرت زین الدین شیرازی المعروف بائیس خواجہ کی خانقاہ میں محفوظ ہے۔ Pirahan Mubarak in Khaldabad

پیراہن مبارک کی زیارت
پیراہن مبارک کی زیارت
author img

By

Published : Oct 10, 2022, 10:10 AM IST

خلد آباد: ریاست مہارشٹر کے شہر خلد آباد میں عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر پیغمبر اسلام حضرت محمدﷺ کے پیراہن مبارک کی زیارت کرائی جاتی ہے، یہ سلسلہ گزشتہ سات سو سالوں سے جاری ہے، ملک کی مختلف ریاستوں سے عاشقان رسولﷺ اس پیراہن مبارک کی زیارت کے لیے خلد آباد کا رخ کرتے ہیں، عید میلاد کے موقع پر خلدآباد میں لاکھوں کا مجمع امڈ پڑتا ہے۔ Pirahan Mubarak in Khaldabad

پیراہن مبارک کی زیارت

درگاہ حضرت بائیس خواجہ کے احاطے میں محفوظ پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺکے پیراہن مبارک کی اپنی تاریخ ہے، یہ صوفیا کرام کے کئی وسیلوں سے ہوتا ہوا حضرت زین الدین شیرازی المعروف بائیس خواجہ کی خانقاہ میں محفوظ ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے اس پیراہن مبارک کی زیارت صرف عید میلاد کے موقع پر کرائی جاتی ہے، گزشتہ چھ سو سےزائد برسوں سے خدامین درگاہ کمیٹی کے ذمہ داران اس پیراہن مبار ک کی زیارت کا اہتمام کراتے ہیں، یہ سلسلہ نسل در نسل منتقل ہوتا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:

Urs Khawaja Gharib Nawaz: عرس حضرت خواجہ غریب نوازؒ کے موقع پر عقیدت مندوں کا ہجوم

اس کے علاوہ حضرت برہان الدین غریب کی خانقاہ میں موئے مبارک کی زیارت کروائی جاتی ہے، پیراہن مبارک اور موئے مبارک کی زیارت کے لیے ملک کے متعدد ریاستوں سے عاشقان رسول خلدآباد شریف کا رخ کرتے ہیں۔ ممبئی، بنگلورو، حیدرآباد سمیت متعدد شہروں سے عقیدت مند لاکھوں کی تعداد میں یہاں پہنچتے ہیں، درگاہ کمیٹی حدکلاں اور خورد کی جانب سے خلد آباد پہنچنے والے زائرین کے قیام و طعام کا معقول انتظام کیا جاتا ہے، یہاں لنگر تقسیم کی روایت بھی صدیوں پرانی ہے جو آج بھی برقرار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.