ETV Bharat / state

People Protest in Jalna پانی کی قلت کے خلاف واٹر ٹینک پر چڑھ کر احتجاج

جالنہ ضلع کے گھنساونگی تحصیل میں واقع شیوگل گاؤں میں پانی کی قلت کے خلاف مقامی باشندوں نے جان کو خطرے میں ڈال کر پانی کی ٹنکی پر چڑھ کر انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ جب پانی کی سپلائی میں بہتری نہیں آئے گی اس وقت تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

پانی کی قلت کے خلاف واٹر ٹینک پر چڑھ کر احتجاج

author img

By

Published : May 31, 2023, 12:04 PM IST

پانی کی قلت کے خلاف واٹر ٹینک پر چڑھ کر احتجاج

جالنہ: ملک کی دوسری ریاستوں کی ریاست مہاراشٹر میں بھی درجہ حرارت میں بھی زبردست اضافہ ہوا ہے۔ شدید گرمی کے سبب عام لوگوں کا برا حال ہے۔ اسی درمیان ریاست کے مختلف اضلاع میں شدید گرمی کے ساتھ ساتھ لوگ پانی کی قلت سے بھی پریشان ہیں۔ اسی درمیان جالنہ ضلع کے گھنساونگی تحصیل میں واقع شیوگل گاؤں میں پانی کی قلت کے خلاف مقامی باشندوں نے جان کو خطرے میں ڈال کر پانی کے ٹنکی پر چڑھ کر انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

جالنہ ضلع کے کئی گاؤں پانی کی قلت کا سامنا دہی علاقے میں رہنے والے لوگ کر رہے ہیں۔ گاؤں میں واٹر سپلائی کا کنواں اب سوکھ گیا ہے جس کی وجہ سے گاؤں والوں نے پانی کی ٹنکی پر چڑھ کر اپنا احتجاج درج کرایا اور انتظامیہ کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی مرتبہ جالنہ کے ضلع کلیکٹر اور ضلع پریشد کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سے پانی کی قلت کی شکایت کی۔ درخواست کرنے کے بعد بھی جب گاؤں میں پانی کا مسئلہ حل نہیں ہوا۔ انتظامیہ کی عدم توجہی کے سبب عام لوگوں کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:BMC بی ایم سی نے جاری کی بارش سے قبل مخدوش عمارتوں کی فہرست

مقامی باشندوں نے کہاکہ ضلع انتظامیہ سے پانی کی قلت کو دور کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ ضلع انتظامیہ سے اس معاملے میں جلد سے جلد مداخلت کرنے کی بھی اپیل کی۔ اگر ان کے مطالبے پر جلد سے جلد عمل نہیں کیا گیا تو پانی کی قلت کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.