انہوں نے کہا کہ 'عوام کو احتجاج کرنے کا حق ہے۔ ملک کی کئی ریاستوں پر پُرامن طور پر احتجاج کیا گیا لیکن اترپردیش کے وزیر اعلیٰ دانستہ طور پر حالات کو ہاتھ سے نکلنے دے رہے ہیں۔'
انہوں نے یوگی آدتیہ ناتھ پر الزام عائد کیا کہ 'وہ مذہب کی بنیاد پر لوگوں کو تقسیم کر رہے ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'اترپردیش میں حکومت، پولیس اور انتظامیہ جس طرح سے صورتحال کو قابو میں کر رہا ہے، وہ صحیح نہیں ہے کیونکہ اس دوران کئی لوگوں کو اپنی جان گنوانا پڑا ہے۔'
واضح رہے کہ شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔