ETV Bharat / state

ممبئی میں حج فارم کے لیے آن لائن ویب سائٹس کھولنے میں دشواریاں - حج 2024 کا اعلان ہو چکا ہے

حج 2024 کے شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد درخواستیں آن لائن دستیاب ہیں۔اس کے باوجود لوگوں کو حج کے فارم حاصل کرنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔Online Haj Application Form In Mumbai

حج 2024 کے لیے آن لائن ارضی کا اعلان، ویب سائٹ کھلنے میں دشواری

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 4, 2023, 9:11 PM IST

حج 2024 کے لیے آن لائن ارضی کا اعلان، ویب سائٹ کھلنے میں دشواری

ممبئی:حج 2024 کا اعلان ہو چکا ہے۔ حج کے شیڈول کے اعلان کے ساتھ ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح ممبئی میں بھی حج کے فارم حاصل کرنے کی سرگرمیاں تیز ہوگئیں ہیں لیکن حیرانی اس بات کی ہے کہ حج کے فارم کے لیے آن لائن ویب سائٹس کھولنے میں دشواریاں پیش آرہی ہیں۔

اس بارے میں حج کمیٹی آف انڈیا کے دفتر میں ملازم اس سلسلے میں کچھ کہنے سے قاصر ہیں۔ غورطلب ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا کے دفتر میں سی ای او یعقوب شیخ کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد لیاقت علی آفاقی کو نیا سی ای او منتخب کیا گیا ہے۔ اُنہوں نے اب تک عہدے کہ چارج نہیں سنبھالا ہے اور نہ ہی وہ ممبئی حج کمیٹی آف انڈیا کے دفتر میں ہیں۔

لیاقت علی آفاقی کے دہلی میں ہونے کے سبب حج کمیٹی ممبئی کے افسران کو کسی بھی دستاویز پر دستخط لینے کے لیے فائل کو دہلی لے کر جانا پڑتا ہے اس طرح سے حج کمیٹی آف انڈیا میں حاجیوں کو لیکر کتنا سنجیدہ یہ بات واضح ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حاجی عرفات نے ایودھیا میں بننے والی مسجد سے متعلق معلومات فراہم کی

گزشتہ برس بھی مرکزی حکومت کی جانب سے حج کی پالیسیوں میں تاخیر کی وجہ سے عازمین حج کو بڑی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا اس طرح سے اگر ابھی یہ حالات ہیں تو ممکن ہے کہ حج 2024 میں بھی حاجیوں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.