ETV Bharat / state

Ramadan 2023 رمضان المبارک کے دوران مہاراشٹر میں امن و امان برقرار رہے گا، وزیرِاعلیٰ شندے - مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے

ماہ رمضان المبارک قریب ہے، اس تعلق سے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے بیان دیا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ماہ رمضان المبارک میں امن و امان بحال رہے گا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 21, 2023, 8:48 PM IST

ممبئی: آج یہاں وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ماہ رمضان المبارک میں ممبئی سمیت مہاراشٹر میں امن وامان بحال رہیگا اور کسی بھی طرح کی شرانگیزی اور شرپسندکی کو برداشت نہیں کیا جا ہے گا۔سماج وادی پارٹی صدر اور ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی کی قیادت میں ایم ایل اے رئیس شیخ بھیونڈی اور علمائے کرام کے وفد سے ملاقات کے دوران شندے نے یہ اعلان کیا۔ اس موقع پر ابوعاصم اعظمی نے کہاکہ کل سے ماہ مقدس رمضان کا آغاز ہونے والا ہے اور ریاست میں چند فرقہ پرست طاقتوں نے اشتعال انگیزی اور شرانگیزی پھیلا رکھی ہے جبکہ تلنگانہ سے راجہ سنگھ جیسے متعصب لیڈر یہاں آکر اشتعال انگیزی کررہے ہیں جبکہ لو جہاد ہے نام پر بڑی تعداد میں ریلیاں نکال کر ممبئی اور ریاست کا ماحول خراب کیا جارہا ہے ،اس لیے ماہ رمضان میں ایسی قوتوں کو جوکہ ایک مخصوص فرقہ کے خلاف متحرک ہیں ،روکنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعلی ایکناتھ شندے نے ممبئی کے پولیس کمشنر سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور انہیں ہدایت دی کہ ماہ رمضان میں شہر میں امن برقرار رکھنے کی ہرممکن کوشش کی جائے اور نقض امن کونقصان پہنچانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔ واضح رہے گزشتہ روز بھی علماء کے وفد نے پولیس کمشنر دو یک پھنسلکرسے ملقات کی اور انہوں نے بھی کہاکہ رمضان المبارک کے لئے ممبئی پولس مستعد ہے اس لئے مسلمانوں کو متفکر ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے رمضان خود احتسابی اور عبادت وریاضت کا مہینہ ہے اس میں مسلمان بھوک و پیاس برداشت کر کے اللہ رب العزت کی خوشنودی حاصل کرتا ہے۔

آج ودھان بھون میں ابوعاصم کے ہمراہ ایم ایل اے رئیس شیخ، حافظ سید اطہر علی،م ولانا اعجاز کشمیری،ممبئی امن کمیٹی کے چیئرمین فرید شیخ ،سماج وادی پارٹی کے سکریٹری معراج صدیقی،مولانا اشفاق اور دیگر شامل رہے۔ ممبئی پولیس کمشنر دو یک پھنسلکر نے علما کرام کی اہم میٹنگ میں مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ رمضان میں اصول وضوابط کی پابندی کرے اس کے ساتھ ہی مسجدوں میں لاؤڈاسپیکر کا استعمال سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق کریں ۔ اسپیشل کمشنر دیوین بھارتی نے مسلمانوں سے درخواست کی کہ وہ اپنا تعاون برقرار رکھے کیونکہ مسلمانوں کے تعاون کے سبب ہی شب برات پر نوجوانوں نے رش ڈرائیونگ اور خرافات سے گریز کیا یہ علما کرام کی اپیل کا مثبت نتیجہ ہے اس لئے شب برات پر صفر ایف آئی آر درج ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Ramadan 2023: رمضان المبارک میں کھانے پینے کا خیال رکھنا ضروری ہے

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.