ETV Bharat / state

سشانت سنگھ کیس: ممبئی پہنچے پٹنہ کے افسر 'کورنٹائن' - پٹنہ پولیس ٹیم کے سربراہ آئی پی ایس افسر ونئے تیواری

ریاست بہار کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) گپتیشور پانڈے نے بتایا کہ 'سشانت سنگھ خودکشی معاملے سے متعلق تحقیقات کرنے والی پٹنہ پولیس ٹیم کے سربراہ آئی پی ایس افسر ونئے تیواری کو ممبئی میں زبردستی قرنطین کیا گیا۔'

ممبئی میں پٹنہ کے پولیس افسر قرنطینہ میں

author img

By

Published : Aug 3, 2020, 9:10 AM IST

ڈی جی پی پانڈے نے الزام لگایا کہ اتوار کے روز ممبئی پہنچنے والے پٹنہ (سنٹرل) کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) تیواری کو برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے زبردستی قرنطین میں رکھا ہے۔

بہار کے ڈی جی پی نے ٹویٹ کیا کہ 'آئی پی ایس آفیسر ونئے تیواری پولیس ٹیم کی سربراہی کے لیے پٹنہ سے ممبئی پہنچے تھے لیکن بی ایم سی عہدیداروں نے انہیں رات گیارہ بجے زبردستی قرنطین کیا ہے۔ درخواست کے باوجود انہیں آئی پی ایس میس میں رہائش فراہم نہیں کی گئی تھی اور وہ گوریگاؤ کے گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے۔'

واضح رہے کہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت معاملے کی تفتیش کے لیے بہار پولیس کی ایک ٹیم ممبئی میں ہے جو سشانت سنگھ کے والد کی جانب سے ایف آئی آر درج کرنے کے بعد یہاں پہنچی تھی۔ دراصل سشانت کے والد کے کے سنگھ نے اداکارہ ریا چکرورتی کے خلاف ایف آئی آر درج کیا ہے۔

یہ بھی پرھیں

ریا چکرورتی کے اکاؤنٹ میں بھاری رقم ٹرانسفر کی گئی: سشانت کے بھائی

وہیں میونسپل کارپوریشن آف گریٹر ممبئی (ایم سی جی ایم) کے کارپوریٹر اور بی جے پی رہنما ونود مشرا نے ممبئی میں پٹنہ ایس ایس پی کے زبردستی قرنطینہ کی مذمت کی۔

ونود مشرا نے کہا کہ 'میں اس واقعے کی مذمت کرتا ہوں۔ میں مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ پورا ملک سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے کو حل کرنا چاہتا ہے۔ بہار پولیس کے اہلکار آج کل اس معاملے کے سلسلے میں ممبئی آ رہے ہیں لیکن آپ ان کی حمایت نہیں کر رہے ہیں ۔آپ نے انہیں قرنطین نہیں کیا تھا لیکن جب ایک آئی پی ایس آفیسر اس معاملے کو حل کرنے کے لیے آگے آیا تو اسے زبردستی قرنطین کردیا گیا۔'

انہوں نے کہا کہ ' آپ (وزیر اعلی) اب کس کو بچانا چاہتے ہیں؟ '

اتوار کے روز ممبئی پہنچنے کے بعد تیواری نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ 'اس معاملے میں تحقیقات جا ری ہے۔ سینئر عہدیدار بھی ہماری تحقیقات سے مطمئن ہیں۔ ہماری ٹیم گذشتہ ایک ہفتہ سے یہاں تحقیقات کر رہی ہے۔ اگلا قدم نگرانی ہے جس کے لیے ایک سینئر افسر کی ضرورت ہے لہذا مجھے یہاں بھیجا گیا ہے۔ ہم یہاں تمام اہم شواہد اور حقائق حاصل کرنے کے لیے حاضر ہیں۔ ہم متعلقہ لوگوں کے بیانات لے رہے ہیں۔ ہم اس معاملے میں تفتیش کر رہے ہیں۔'

مہاراشٹر پولیس کے مطابق فلمساز مہیش بھٹ، فلم نقاد راجیو مسند، ہدایتکار پروڈیوسر سنجے لیلا بھنسالی اور فلمساز آدتیہ چوپڑا سمیت اب تک 41 افراد کے بیانات تفتیش میں درج کیے گئے ہیں۔

سشانت سنگھ راجپوت 14 جون کو ممبئی کی رہائش گاہ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.