ممبئی: مسافروں کو اب کالی پیلی ٹیکسی والوں کے خلاف کارروائی کرنا آسان ہوجائے گا۔ کرائے سے انکار، بدتمیزی اور من مانی حرکتیں کرنے والے ٹیکسی ڈرائیور کے خلاف جنوبی ممبئی کے تاڈ دیو آر ٹی او نے ایک ہیلپ لائن نمبر جاری کیا ہے۔ 9076201010 اس نمرن پر آپک ٹیکسی ڈرائیور کے ذریعه کی گئی کسی بھی حرکت کے لئے ان کے خلاف شکایت کر سکتے ہیں۔ Passengers can now file complaints against taxi drivers in Mumbai
ان سب کے بچ اہم سوال کارروائی کا ہے کہ آخر ان لوگوں کے خلاف کیا کارروائی کیا کی جائے گی۔ واضح رہے کہ اب تک کارروائی میں ان کے خلاف جرمانے کی رقم وصول کی جاتی تھی لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔ اب شکایت کے بعد ان کی ٹیکسی کا لائسنس یا ان کا ڈرائیونگ لائسنس دونوں کینسل کر دیا جائے گا۔ اس کا اطلاق آج سے ممبئی میں ہوگا۔ Taxi Issue in Mumbai
ممبئی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے شندے گروپ نے یہ اہم فیصلہ لیا اور مزید پانچ محکموں میں افسران کے سربراہوں کی تقرری کی ہے۔ اس لئے تاڈدیو آر ٹی میں مسافروں کی مدد کے لئے تین افسران پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم کی تشکیل کی ہے۔ ٹیم کو عوام سے رابطے کے لئے گاڑی میں لیپ ٹاپ موبائل اور انٹرنیٹ سے لیس رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ رات کے وقت مسافروں کو کسی طرح کی دقت ہو تو اس کے لئے mh01taxicomplain@mail پر اپنی شکایت کر سکتے ہیں شکایت کرنے والوں سے اس بات کی بھی گزارش کی گئی ہے کی کارروائی میں آسانی کے لئے تصویریں بھی بھیجیں۔
یہ بھی پڑھیں:Humdard trust awards distribution ہمدرد ٹرسٹ کے جلسے میں صحافیوں، اساتذہ اور سماجی کارکنان کو تہنیت
کارروائی کے لئے محکمہ آر ٹی او ان ٹیکسی والوں کو نوٹس بھیج کر طلب کریگا اور انکے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی لیکن اسکے ساتھ ساتھ محکمہ آر ٹی او ان لوگوں کو بھی اعزاز سے نوازنے کی بات کہی ہے جو ٹیکسی ڈرائیور حادثے کے دوران اپنی بہتر کاردکردگی کا مظاہرہ کریںگے۔اس کے علاوہ جن ٹیکسی ڈرا ئیوروں کو ٹرافک قوانین کی جانکاری نہیں ہوگی انھیں اس قانون کے بارے میں بتایا جائے گا ۔