ETV Bharat / state

اورنگ آباد میں جزوی لاک ڈاؤن، سیاحتی مقامات مکمل بند

مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں 11 مارچ سے 4 اپریل تک جزوی لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ اس دوران ضلع کے تمام سیاحتی مقامات کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

author img

By

Published : Mar 16, 2021, 10:02 PM IST

اورنگ آباد میں جزوی لاک ڈاؤن
اورنگ آباد میں جزوی لاک ڈاؤن

اورنگ آباد شہر کو مہاراشٹر کا سیاحتی دارالحکومت کا درجہ حاصل ہے لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے سیاحتی مقامات کو بند کرنے کی وجہ سے درجنوں افراد ایک بار پھر بیروزگاری کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔

سیاحتی مقامات مکمل بند

مختلف ممالک سے ہزاروں سیاح اورنگ آباد کا رخ کرتے ہیں لیکن کورونا وبا کے باعث اس شہر کے تمام سیاحتی مقامات کو ایک بار پھر تالہ لگ گیا۔

ٹوریزم انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کو شکایت ہیکہ جزوی لاک ڈاؤن کے دوران شاپنگ مالز کو کھلا رکھنے کی اجازت ہے تو پھر سیاحتی مقامات ہی کیوں نشانے پر ہیں جبکہ ضلع انتظامیہ کا کہنا ہیکہ حالات نارمل ہوتے ہی تاریخی اور سیاحتی مقامات کو دوبارہ کھول دیا جائیگا۔

اورنگ آباد شہر میں جزوی لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے اب ہوٹلوں کو بھی بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ایسے حالات میں لوگ اپنے روزگار کے تعلق سے فکر مند ہوگئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.