ETV Bharat / state

Death Sentence to Parents: سولہ ماہ کے بچے کے قتل معاملے میں والدین کو موت کی سزا - فاسٹ ٹریک کورٹ کیس بے رحم والدین کو ملی موت کی سزا

16 ماہ کے بچے کے قتل معاملے میں مہاراشٹر کے سولاپور کی ضلع عدالت نے والدین کو موت کی سزا سنائی ہے۔ 3 جنوری 2022 کو ملزم والدین سکندرآباد راجکورٹ ایسکپریس میں حیدرآباد سے اپنے آبائی شہر راجستھان جا رہے تھے کہ راستے میں دونوں نے گلا دبا کر بچے کا قتل کر دیا تھا۔ مسافروں کی اطلاع پر پولیس نے دونوں کو 4 جنوری سولاپور ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کیا۔ فاسٹ ٹریک کورٹ کے ذریعے 31 گواہوں کے بیان سننے کے بعد کورٹ نے فیصلہ سنایا Solapur District Court sentences parents to death۔

Death Sentence to Parents
Death Sentence to Parents
author img

By

Published : Jun 3, 2022, 10:47 PM IST

Updated : Jun 3, 2022, 10:54 PM IST

سولاپور: مہاراشٹر کے سولاپور کی ضلع عدالت نے ایک جوڑے کو 16 ماہ کے بچے کے موت کے معاملے میں موت کی سزا سنائی ہے۔ 3 جنوری کو یہ دونوں (والدین) اپنے بچے کو قتل کرنے کے بعد سکندرآباد راجکوٹ ایکسپریس سے فرار ہوگئے تھے۔ اس معاملے کا پردہ فاش سولاپور ریلوے پولیس نے کیا تھا۔ دھولرام ارجن رام بشنوئی (عمر 26)، پنی کماری دھولارام بشنوئی (عمر 20، دونوں راجستھان) دونوں نے کپڑے کی مدد سے بچے کا گلا دبا کر قتل کر دیا تھا Parents sentenced to death for killing 16-month-old baby۔

ملزم دھولارام اور پنی کماری بشنوئی کام کے سلسلے میں راجستھان سے حیدرآباد گئے تھے۔ 3 جنوری کو دھولارام بشنوئی نے اپنے 16 ماہ کے بچے کو شراب پلائی اور غیر فطری عمل اور زیادتی کا نشانہ بنایا، جس کی وجہ سے بچہ مسلسل رو رہا تھا۔ اس نے اس کی آواز کو خاموش کرنے کے لیے والدین نے کپڑے سے اس کا گلا گھونٹ دیا۔ بچے کی موت کے بعد شوہر اور بیوی مردہ بچے کو ٹھکانے لگانے کے لیے سکندرآباد راجکوٹ ایکسپریس میں حیدرآباد سے اپنے آبائی شہر جارہے تھے۔ مسافروں کو شک ہوا اور انہوں نے پولیس کو اس کی اطلاع دی۔

پولیس نے اطلاع ملتے ہی 4 جنوری 2022 کو رات 9 بجے کے قریب دونوں کو سولاپور ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کیا اور تفتیش شروع کی۔ تفتیش کے دوران پولیس کو پتہ چلا کہ 16 ماہ کے بچے کی موت ہوگئی ہے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے دوران اسے فطری اور غیر فطری جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق دھولارام بشنوئی اور اس کے ساتھی پنی کماری بشنوئی پر لوہمرگ پولس اسٹیشن میں قتل، جنسی زیادتی اور پوسکو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

عدالت میں ملزم کا جرم ثابت کرنے کے لیے 31 گواہوں سے جرح کی۔ شواہد، طبی ثبوت اور ڈی این اے رپورٹ کی بنیاد پر، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ایڈووکیٹ پردیپ سنگھ راجپوت نے دلیل دی۔ جس پر عدالت نے دونوں ملزمان کے بیانات قلمبند کر کے انہیں مجرم قرار دیا۔

مزید پڑھیں:

فاسٹ ٹریک کورٹ کیس Fast track court case کے ذریعے معاملے کی سماعت شروع ہوئی۔ ٹرائل 26 اپریل 2022 کو شروع ہوا اور 6 مئی کو ختم ہوا۔ ان چھ دنوں کے دوران 31 گواہوں سے جرح کی گئی اور پورے کیس کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔ حیدرآباد، سکندرآباد، سولاپور، راجستھان اور نیپال کے گواہوں نے کیس میں آن لائن گواہی دی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج یو ایل جوشی نے میڈیکل شواہد، گواہوں اور ڈی این اے رپورٹ کی بنیاد پر ملزم دھولارام بشنوئی اور پنی کماری بشنوئی کو موت کی سزا سنائی۔

Last Updated : Jun 3, 2022, 10:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.