ETV Bharat / state

پرمبیر سنگھ پہنچے سپریم کورٹ، تبادلے کو کیا چیلنج

مہاراشٹر میں جاری سیاسی گھمسان کے درمیان ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرمبیرسنگھ نے ریاست کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات سی بی آئی سے کرانے اور اپنے تبادلے پر روک لگانے کے مطالبے کے سلسلے میں سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔

author img

By

Published : Mar 22, 2021, 10:48 PM IST

parambir singh
parambir singh

مکیش امبانی کے گھر کے قریب جلیٹن اسٹک سے بھری کار ملنے کے معاملے میں ممبئی کے پولیس کمشنر کے عہدے سے ہٹائے گئے پرمبیر سنگھ نے اپنے تبادلے کو بھی عدالت عُظمیٰ میں چیلنج کیا ہے۔

درخواست گزار پرمبیر سنگھ نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیر داخلہ انل دیشمکھ اپنی رہائش گاہ پر فروری 2021 میں ممبئی کرائم کی خفیہ یونٹ کے سچن وازے اور ممبئی کے سوشل سروس برانچ کے اے سی پی سنجے پاٹل سمیت مختلف پولیس افسران سے ملاقات کی تھی اور انہیں ہر ماہ 100 کروڑ روپے جمع کرانے کی ہدایت دی تھی۔ ان افسران کو مختلف اداروں اور دیگر ذرائع سے وصولی کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔

انہوں نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ انل دیشمکھ کے گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کو قبضے میں لے کر اس کی چھان بین کی جانی چاہیے تاکہ ان کے یہاں آنے جانے والے افسران کی فہرست تیار کی جاسکے۔ اور اس پورے معاملے کی جانچ سی بی آئی سے کرائی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.