ریاست کی سابق وزیر پنکجا منڈے پارٹی سے ناراض ہے لہذا کیا وہ اس میٹنگ میں شرکت کریں گی؟ اس پر سب کی نظر تھی لیکن اب پردیش صدر چندرکانت پاٹل نے یہ اطلاع دی ہے کہ وہ میٹنگ میں شامل نہیں ہوں گی۔
چندرکانت پاٹل نے اس بات کی وضاحت پیش کی کہ انہوں نے پہلے ہی اس کے لیے اجازت لی ہے۔
اورنگ آباد میں بی جے پی مراٹھواڑہ خطے کی میٹنگ شروع ہوئی ہے جس میں اورنگ آباد، جالنہ، لاتور، ناندیڑ، پربھنی، عثمان آباد، ہنگولی اور بیڑ کے ضلع سطح کی میٹنگ ہو رہی ہے۔
اس میٹنگ میں مختلف معاملات پر غور و خوض کرنے کے بعد مستقبل کا لائحہ عمل طے ڈکرنے کی بات کہی جا رہی ہے۔