ETV Bharat / state

'مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا' - مہاراشٹر میں ماب لنچینگ

ریاست مہاراشٹر کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے دیر رات ٹویٹر ہینڈل @ سی ایم او مہاراشٹر سے جاری کردہ ٹویٹس میں کہا کہ 'اس طرح کا سنگین جرم اور شرمناک کام کرنے والے کسی بھی مجرم کو معاف نہیں کیا جائے گا۔'

'مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا'

author img

By

Published : Apr 20, 2020, 10:52 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے اتوار کی رات اپنے ٹویٹر ہینڈل کے ذریعہ بتایا کہ ضلع پالگھر میں تین افراد کی موب لنچنگ میں ملوث مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ریاستی وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے پہلے ہی واقعے کی اعلی سطحی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔

ادھور ٹھاکرے نے کہا کہ 'پالگھر واقعے پر کارروائی کی گئی ہے۔ پولیس نے سادھو، ڈرائور اور پولیس اہلکار پر حملہ کرنے والے تمام ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے دیر رات ٹویٹر ہینڈل @ سی ایم او مہاراشٹر سے جاری کردہ ٹویٹس میں کہا کہ 'اس طرح کا جرم اور شرمناک کام کرنے والے کسی بھی مجرم کو معاف نہیں کیا جائے گا۔'

واضح رہے کہ ' 16 اپریل کی رات کو ممبئی کے کندوالی سے تعلق رکھنے والے تین افراد جنازے میں شرکت کے لئے کار سے سورت کی طرف جارہے تھے۔ پالگھر کے ایک گاؤں کے قریب انہیں چور سمجھ کر ان پر ہجوم نے حملہ کر دیا تھا۔

اس حادثے میں چکنے مہاراج (70)، سشیل گیری مہاراج (35) اور ان کی کار ڈرائیور نلیش تلگڈے (30) کی موت ہو گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.