ETV Bharat / state

'وازے کی گرفتاری کے بعد مشترکہ کھاتے سے 26.50 لاکھ روپے نکالے گئے'

author img

By

Published : Apr 4, 2021, 9:35 AM IST

مکیش امبانی کے گھر کے پاس سے ایک ایس یو وی کار میں دھماکہ خیز مواد ملنے کے معاملے کی این آئی اے جانچ کررہی ہے۔

over 26 lakhs withdrawn from joint accoun after waje arrest nia
'وازے کی گرفتاری کے بعد مشترکہ کھاتے سے26.50 لاکھ روپے نکالے گئے'

جانچ میں سامنے آیا ہے کہ وازے کی گرفتاری کے پانچ دن بعد وازے اور اس کے ایک ساتھی کے مشترکہ بینک کھاتے سے 26.50 لاکھ روپے نکالے گئے۔

یہ جانکاری این آئی اے کی جانچ میں سامنے آئی ہے، جس سے متعلق سنیچر کو عدالت میں جانکاری دی گئی، یہ رقم 18 مارچ کو نکالی گئی۔

این آئی اے نے وازے کے ساتھی کا نام نہیں لیا ہے، لیکن یہ کہا کہ ممبئی کے ورسوا علاقے میں واقع ایک بینک کے لاکر سے کچھ اہم دستاویزات نکالے گئے، یہ لاکر وازے اور ان کے ایک ساتھی کے مشترکہ نام پر ہے، وازے کا ساتھی بھی اس معاملے میں ملزم ہے۔

جانچ ایجنسی نے عدالت سے کہا کہ جانچ کے دوران اسے کئی اہم سامان ملے ہیں ، جن میں لیپ ٹاپ ، ڈی وی آر(ڈیجیٹل ویڈیو ریکارڈر) ایک سی پی یو شامل ہیں، اور ان کی جانچ کرنے کی ضرورت ہے، اس کے بعد خصوصی عدالت نے وازے کی حراست 7 اپریل تک بڑھادی ہے۔

این آئی اے صنعت کار منسکھ ہیرین کی موت کے معاملے میں بھی جانچ کررہی ہے، ایجنسی نے عدالت سے کہا کہ وازے کو 4 مارچ کو موقع واردات کے پاس دیکھا گیا تھا، 5 مارچ کو تھانے میں ہیرین کی لاش ملی تھی۔

این آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ 2 اپریل کو ایک مرسڈیز کار ضبط کی گئی ، جنوبی ممبئی کے ایک کلب سے ایک ڈائری بھی برآمد کی ہے جس میں ذکر کیا گیا ہے کہ وازے کو ایک بڑی رقم ادا کی گئی تھی، این آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ اسے وازے کے گھر میں ایک نامعلوم شخص کا پاسپورٹ ملا ہے، اور اس شخص کی پہچان کرنے کے لیے وازے کی حراست کی ضرورت ہے۔

ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل انل سنگھ نے بتایا کہ وازے کا اپنے ساتھی کے ساتھ مشترکہ بینک اکاؤنٹ اور مشترکہ لاکر ہے۔

سنگھ نے وازے کو مزید چھ دن تک حراست میں دیئے جانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ این آئی اے کو ابھی اس معاملے میں کئی تحقیقات کرنا ہے۔

وازے کے وکیل ابد پونڈا نے این آئی اے کی عرضی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ این آئی اے غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون کی دفعات کے تحت 15 دن کی تکمیل کے بعد ملزم کے ریمانڈ حاصل کرسکتی ہے۔

پونڈا نے این آئی اے کی اس درخواست کو مسترد کردیا کہ وازے کا ورسوا کے بینک میں مشترکہ کھاتہ تھا۔ تو انہوں نے مطالبہ کیا کہ این آئی اے ملزم کے نام اور دستخط کے ساتھ بینک اکاؤنٹ کھولنے کا فارم دکھائے ، جسے ایجنسی نے قبول نہیں کیا۔

اس دوران وازے نے عدالت میں کہا کہ انہیں دل سے متعلق کچھ پریشانی ہے اور اتوار کو انہیں دورہ(اسٹراک) آیا تھا، وازے نے کسی ماہر امراض قلب سے جانچ کرانے کی درخواست کی۔

وازے کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ان کو ہارٹ بلاک ہے جس کا علاج صرف انجیوگرافی اور انجیو پلاسٹی سے کیا جاسکتا ہے۔ تاہم این آئی اے نے کہا کہ انھوں نے تحقیقات کرائی ہے اور وازے کا دل عام طور پر کام کر رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.