ETV Bharat / state

'بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنا ہمار امقصد'

author img

By

Published : Nov 25, 2019, 11:16 PM IST

سماج وادی پارٹی نے بھی آج تینوں سیاسی پارٹیوں کے ہمراہ مشترکہ طور پر بی جے پی کے خلاف حکومت سازی میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔

بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنا ہمار امقصد

ریاست مہاراشٹر کی تین سیاسی پارٹیوں کے اتحاد شیوسینا، کانگریس، این سی پی جسے مہاوکاس اگھاڑی کا نام دیا گیا ہے جس میں دو اراکین اسمبلی کی طاقت رکھنے والی سماج وادی پارٹی نے بھی ان تینوں سیاسی پارٹیوں کے ہمراہ مل کر بی جے پی کے خلاف حکومت سازی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ پارٹی صدر اکھلیش یادو کی منظوری کے بعد میں نے مہاوکاس اگھاڑی کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا اہم مقصد محض یہ ہے کہ بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھا جائے۔

سماج وادی پارٹی کے بھیونڈی سے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے رات کے اندھیرے میں وزیراعلیٰ اور نائب وزیراعلیٰ کے عہدے کی حلف برداری کرائی تھی۔

انہوں نے کہا کہ دن کے اجالے میں ہم نے 162 اراکین اسمبلی کی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ ثابت کردیا ہے کہ ہم اکثریت میں ہیں، لہذا دیویندر فڑنویس اور اجیت پوار کو فوری طور سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا ہوگا۔

ان کے مستعفی ہونے کے بعد گورنر کو ہمیں حکومت سازی کے لیے طلب کرنا چاہیے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.