سرکاری اطلاع کے مطابق 18مئی کو اورنگ آباد ضلع کے کرمانڈ سے بدناپور ریلوے اسٹیشن کے درمیان ریلوے ٹریک پر سورہے مزدوروں کو ایک مال گاڑی نے کچل دیا تھا جس سے 16مزدوروں کی موت ہوگئی تھی۔
اس سلسلہ میں فوجداری ضابطہ 1973کی دفعہ 176کے مطابق سب ڈویزنل مجسریٹ اورنگ آباد کے ذریعہ مجسٹریٹیل جانچ شروع کی گئی ہے اگر کسی کو اس سلسلہ میں کوئی اعتراض ہے تو اس کی اشاعت سے سات دنوں کے اندر اسے سب ڈویزنل مجسٹریٹ افسر اورنگ آباد میں پیش کیا جاسکتا ہے۔