ETV Bharat / state

Third INDIA Alliance Meeting ممبئی میں آج سے اپوزیشن اتحاد انڈیا کا اجلاس - عام انتخابات کے لئے اپوزیشن کا اتحاد

ریاست مہاراشٹر کے دار الحکومت ممبئی میں آج سے اپوزیشن اتحاد انڈیا کا دو روزہ اجلاس منعقد ہونے جارہا ہے۔ اس سے پہلے بہار اور بنگلورو میں دو اجلاس منعقد پوچکے ہیں۔ INDIA Bloc Meeting starts today in Mumbai Maharashtra

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 31, 2023, 8:59 AM IST

ممبئی: مہاراشٹر کے دار الحکومت ممبئی میں اپوزیشن کے اتحاد ’انڈیا‘ کا اجلاس آج سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ انڈیا کا دو روزہ اجلاس 31 اگست اور یکم ستمبر کو منعقد ہوگا اور اس اجلاس میں شرکت کرنے والوں کے لئے ممبئی کے ہوٹل گرینڈ حیات میں 150 کمرے بک کئے گئے ہیں۔ اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد ’انڈیا‘ کے اجلاس کے ایجنڈے میں اتحاد کے ’لوگو ‘کی نقاب کشائی، رابطہ کمیٹی کی تشکیل، کنوینرز کی تقرری، عام انتخابات کے لیے ممکنہ سیٹ شیئرنگ فارمولے یعنی نشستوں کی تقسیم کے فارمولے پر بحث، عام انتخابات کے لیے حکمت عملی اور کئی دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال شامل ہیں۔

  • राजनैतिक दल के कल होने वाली मीटिंग में जो शामिल होने वाले है, उनके प्रतिनिधी संख्या ६३ है। और २८ पॉलिटिकल पार्टी उनका यह संमेलन होने वाला है, यह कल से शुरू होगा। और जिस तरह से कई राज्यों से लोंगो के इंटरेस्ट के बारे में हम सुनते है, इस से मुझे पुरा विश्वास है की, एक अल्टरनेटिव्ह… pic.twitter.com/IB3N0Zro6W

    — Sharad Pawar (@PawarSpeaks) August 30, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

شیو سینا ( ادھو ٹھاکرے گروپ) نے پیر کے روز اپوزیشن اتحاد انڈیا کے ممبئی اجلاس کے حوالہ سے پہلا ویڈیو ٹیزر جاری کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق ہوٹل میں کمروں کی بکنگ اور 31 اگست کو عشائیہ کا انتظام شیو سینا ( ادھو ٹھاکرے گروپ) کی جانب سے کیا جا رہا ہے، اس دن اتحاد کے قائدین غیر رسمی ملاقات کریں گے۔ جبکہ اگلے دن یعنی یکم ستمبر کو کانگریس پارٹی کی جانب سے ظہرانہ کا اہتمام کیا جائے گا اور اس دن اپوزیشن اتحاد کے تمام رہنما رسمی ملاقات کریں گے۔

  • #INDIA आघाडीच्या बैठकीनिमित्त मुंबईत आलेल्या पश्चिम बंगालच्या मुख्यमंत्री ममतादिदी बॅनर्जी ह्यांनी मातोश्री निवासस्थानी भेट दिली व आज रक्षाबंधननिमित्त पक्षप्रमुख मा. श्री. उद्धवसाहेब ठाकरे ह्यांना राखी बांधली.@MamataOfficial pic.twitter.com/fx1kBNEYNf

    — Office of Uddhav Thackeray (@OfficeofUT) August 30, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اپوزیشن کے اتحاد کے اجلاس کے ضمن میں تمام اخباروں اور دیگر مقامات پر اشتہارات کی ذمہ داری بھی کانگریس پارٹی کو دی گئی ہے۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی جانب سے تمام مہمانوں کے لئے آمد ورفت کے لئے گاڑیوں کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ سنجے نروپم ایئرپورٹ پر اجلاس میں شرکت کے لئے آنے والے تمام مہمانوں کا استقبال کریں گے جبکہ ملند دیوڑا مہمانوں کا ہوٹل میں خیر مقدم کریں گے۔

اپوزیشن اتحاد کی تیسری میٹنگ میں کانگریس کے سربراہ ملکارجن کھرگے، کانگریس کے سابق صدور سونیا گاندھی اور راہل گاندھی، کانگریس لیڈر ملند دیورا، اشوک چوہان، مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے سربراہ نانا پٹولے، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار، ان کی بیٹی اور این سی پی کی ورکنگ صدر سپریا سولے، سینا ( ادھو ٹھاکرے گروپ) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے، شیو سینا یو بی ٹی لیڈر آدتیہ ٹھاکرے، سنجے راوت، دراوڑ منیترا کزگم کے صدر اور تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن سمیت دیگر کئی رہنما شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں: پارلیمانی انتخابات میں کامیابی کے بعد وزیراعظم منتخب کیا جائے گا

راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ اور بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو، ترنمول کانگریس کے سربراہ اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، نیشنل کانگریس کے سربراہ فاروق عبداللہ سمیت ملک بھر کے رہنما اس اہم اجلاس کے لیے پہلے ہی ملک کے صنعتی دار الحکومت ممبئی پہنچ چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.