ETV Bharat / state

'ریڈ زون میں ہوائی اڈے کھولنا نہایت ناسمجھی والا قدم' - 25 مئی سے تمام گھریلو پروازوں کو پھر سے شروع کیا جاسکتا ہے

ریاست مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے ریڈ زون میں ہوائی اڈوں کو پھر سے کھولنے کی صلاح کو ’نہایت نا سمجھی‘ والا قدم قرار دیا ہے۔

opening airport in red zone is a very foolish decision said anil deshmukh
مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ
author img

By

Published : May 24, 2020, 6:30 PM IST

خیال رہے کہ حال ہی میں شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا تھا کہ 25 مئی سے تمام گھریلو پروازوں کو پھر سے شروع کیا جاسکتا ہے۔

مسٹر دیشمکھ نے ٹوئٹ کیا کہ ریڈ زون میں ہوائی اڈوں کو پھر سے کھولنے کی صلاح نہایت ناسمجھی والا قدم ہے۔ مسافروں کے لیے تھرمل اسکریننگ، لار ٹیسٹ موجودہ حالات میں آٹو، کیب اور بسوں کو چلانا ناممکن ہے۔ متاثرہ مریضوں کے آنے سے ریڈ زون میں دباؤ بڑھ جائے گا۔

opening airport in red zone is a very foolish decision said anil deshmukh
مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ

انہوں نے کہا کہ گرین زون سے مسافروں کو ریڈ زون میں آنے دینے سے انہیں انفیکشن کے خطرہ میں ڈالنے کی بات سمجھ سے باہر ہے۔ کسی مصروف ہوائی اڈہ کو تمام کورونا سیکورٹی اقدامات کے ساتھ چلانے کے لیے بڑی تعداد میں ملازمین کی ضرورت ہوگی اور اس سے ریڈ زون میں خطرہ مزید بڑھے گا۔

مہاراشٹر میں آج تک کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 47190 تک پہنچ گئی ہے اور اس وائرس سے 13404 لوگ ٹھیک ہوگئے ہیں۔ اس وائرس سے ابھی تک 1577 مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.